سینے کی جلن سے نجات کیلئے سونف فائدہ مند


سینے کی جلن سے نجات کیلئے سونف فائدہ مند
معدے کی تیزابیت سے  سینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے اور اکثر یہ مسٔلہ بہت زیادہ کھانے، موٹاپے کا شکار اور دوران حمل ہوتا ہے۔ کبھی کبھار سینے میں ہونے والی جلن فکرمندی کی بات نہیں تاہم ایسا اکثر ہو تو یہ نظام ہضم کے حوالے سے سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ سونف  معدے کے لئے فائدہ مند ہے خصوصاً معدے کی تیزابیت کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے جبکہ یہ معدے کے افعال کو بھی بہتر کرتی ہے۔ اگر سینے میں اکثر جلن کی شکایت رہتی ہے تو کھانے کے بعد تھوڑی سی سونف کھا لیں یا سونف کا پانی پینا اس میں کمی لا سکتا ہے۔ معدے میں تیزابیت بڑھنے سے سینے میں جلن کی شکایت ہوتی ہے مگر جو اور اناج میں موجود فائبر اس تیزابیت میں کمی لاتے ہیں۔ فائبر سے بھرپور یہ غذائیں تیزابیت کو جذب کرکے اس کی سطح میں کمی لاتے ہیں، تاہم ان غذائوں کو استعمال کرتے ہوئے ٹماٹر یا لہسن کو شامل کرنے سے گریز کرنا سینے کی جلن دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ادرک مسینے کی جلن سے نجات دلانے میں مددگار ہے۔ ادرک قدرتی طور پر ورم کش ہے اور غذائی نالی میں ورم کو کم کرتی ہے جو سینے میں جلن کا باعث بنتی ہے۔ اس مقصد کے لئے چائے میں تھوڑی سی ادرک شامل کرکے پی لیں۔ چیونگم لعاب دہن کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو کہ معدے میں تیزابیت کا باعث بننے والی خوراک کے اثرات کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تاہم شوگر فری چیونگم ہی اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ پالک کیلشیئم سے بھرپور سبزی ہے جو ہڈیوں کی صحت بہتر بناتی ہے مگر اس کے ساتھ یہ معدے میں تیزابیت کی سطح بھی کم کرتی ہے جس سے سینے میں جلن کی تکلیف میں ریلیف ملتی ہے