ڈیلیٹ ہونیوالی تصاویر واپس لانے کا طریقہ


 ڈیلیٹ ہونیوالی تصاویر واپس لانے کا طریقہ
بعض اوقات سمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرے پر اچانک غلطی سے ایسی تصویر ڈیلیٹ ہو جاتی ہے جو اہم ہوتی ہے۔  سمارٹ ڈیوائسز پر ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کےلئے ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں ذرا سی محنت کے بعد واپس لایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے سمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائے تو فوری طور پر وائی فائی منقطع کر دیں اور اسے ایئرپلین موڈ پر لاکر سلیپ پر ڈال دیں۔ اگر ڈیجیٹل کیمرے میں ایسا ہوا ہے تو اسے بند کرکے کارڈ کو باہر نکال لیں۔ ایسا کرنے سے 2 فائدے ہوتے ہیں۔ پہلی تو یہ کہ ڈیلیٹ ہونے کا عمل مکمل ہونے سے پہلے تھم جاتا ہے۔ دوسرے یہ کہ اس سے ڈیوائس کو ڈیلیٹ فائلز کے ڈیٹا پر اوور رائٹنگ سے روکا جاسکتا ہے۔ ڈیلیٹ شدہ تصویر کو واپس لانے کےلئے یہ بہت ضروری ہے۔ اینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کےلئے ایک بہترین مفت ٹول دستیاب ہے جسے ڈسک ڈگر کہا جاتا ہے۔ اس کا بیسک فوٹو سکین کافی موثر ثابت ہوتا ہے اور ڈیوائس کے کیشے میں موجود تصاویر کو باہر نکالتا ہے۔ تاہم تصویر کا ریزولوشن ضرور متاثر ہوسکتا ہے۔ آئی او ایس میں ایک فیچر ریسنٹلی ڈیلیٹڈ کا اضافہ کیا گیا جہاں ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں۔ اس مدت کے دوران آپ وہاں سے تصاویر کو واپس فون کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ یہ فیچر آپ کو اس کے البم کے آپشن میں ملے گا۔ میموری کارڈ سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصویر کو واپس لانے کےلئے بہترین ایپ ریکیوا ہے جو ونڈوز 10 پر مفت میں موجود ہے۔ اسے ڈائون لوڈ کرکے اوپن کریں اور اپنے کارڈ کو کمپیوٹر سے منسلک کرکے سامنے آنے والی ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔