اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین اب فیس بک میسنجر میں ڈارک موڈ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ میسنجر کا ڈارک موڈ گزشتہ برس آزمائشی مراحل میں تھا اور چند مخصوص ممالک کیلئے جاری کیا گیا تھا۔ اب یہ ان تمام صارفین کیلئے دستیاب ہے جن کے سمارٹ فونز میں تازہ ترین میسنجر ایپ موجود ہے۔ ڈارک موڈ کو زیر استعمال لانے کیلئے آپ کو پہلے کسی جاننے والے یا خود کو ایک میسج کرنا ہوگا جس میں صرف چاند کی ایموجی ہو۔ ایک بار آپ یہ کردیں تو چاند کی متعدد ایموجیز آپ کی سکرین میں برسنے لگ جائیں گی۔ اس کا مطلب ہے ڈارک موڈ فیچر ان لاک ہوگیا ہے اور آپ اسے ایپ کے سیٹنگ مینو سے کھول بند کر سکتے ہیں۔