سبز سیب فشار خون کیلئے مفید پھل

سبز سیب فشار خون کیلئے مفید پھل
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے سیب کھاتے ہیں، ان میں، روزانہ سیب نہ کھانے والے افراد کے مقابلے میں کولیسٹرول لیول نارمل ہوتا ہے، جس سے دل کے امراض کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ سیب کا موسم تقریباً سارا سال رہتا ہے لیکن بازار میں سبز سیب بہت کم نظر آتے ہیں۔ سبز سیب میں فائبر، منرلز اور وٹامنز کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ سبز سیب کھانے سے میٹابولزم میں اضافہ ہوتا ہے، سبز سیب جگر اور نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں، خون کی روانی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، وٹامن اے اور وٹامن سی کی موجودگی سے جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، اس سیب کو روزانہ کھانا ہڈیوں کے لئے مفید ہے اور یہ سدا بہار جوان رہنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ مختلف انفیکشن اور بیماریوں کی جڑ پیدا ہونے سے روکتے ہیں، اس میں غذائی اعتبار سے وٹامن کمپلیکس یعنی رائبو فلیون، تھائی مین اور وٹامن بی6 بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ وٹامنز ہماری ذہنی صحت اور جسمانی صحت کے لئے ضروری ہوتے ہیں اور اس سے خون میں اضافہ ہوتا ہے۔ سبز سیبوں میں چربی (Fat)کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے جسم میں خون کی روانی اچھی رہتی ہے، جبکہ اس میں وٹامن کے  کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کئی وٹامن اور منرلز کی موجودگی کے ساتھ سبز سیب میں کیلشیم کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہر روز ایک سبز سیب کھانے سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ ہرے سیب کے صحت پر بہت سے فائدے ہونے کے ساتھ یہ خوبصورتی کے لئے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے، جلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے پڑنے والے ہلکے بھی ختم کرنے میں کارآمد مانا جاتا ہے۔