Daiwal دئیوال

یونین کونسل دئیوال
خوشاب
خوشاب للا موٹروےلنک روڈ پر کٹھ سگھرال سے مشرق کی طرف مڑتے ہی چند کلومیٹر کےبعد پنجاب کی بدقسمت اور پسماندہ ترین یونین کونسل دٸیوال کی حدودکا آغاز ہوتا ھے ۔جسکا دوسرا سرا جہلم کے سرحدی گاٶں کندوال سے ملتا ھے۔ یونین دٸیوال تین بڑےدیہہ دٸیوال منگوال اور جسوال کے علاوہ ڈہوک اور ڈیرہ جات پر مشتمل ھے۔جسکی آبادی ایک محتاط اندازے کے مطابق ستر سے اسی ہزار نفوس ہیں۔یونہہ تو رب کریم نےاس خطہ عرض کو اپنی کٸی نعمتوں سےنوازا ھے جن میں جپسم نمک کوٸلہ قیمتی پتھر اور کٸی معدنیات کے ساتھ زرخیز زمین شامل ھے۔اسکی ایک تہاٸی رقبہ کلری زمین یا ناقابل کاشت زمین بھی شامل ہے۔ زیر زمین پانی نمکین ہونے کی وجہ سے بیشترآبادی کا زریعہ معاش زراعت کے بجاۓ محنت مزدوری ملازمت اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ھے۔یہاں کے لوگ محنتی جفاکش اور اپنی روایات پر مٹنے والے ہیں۔ چند ایک کو چھوڑ کر اکثریت غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔تعلیمی سہولیات کا فقدان اور وساٸل کی کمی یہاں کے نوجوان طبقے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔۔ یہاں برسوں سے سیاسی مفاد اٹھانے والےسیاسی رہنماٶں نے اپنے گھر اپنی یونین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا۔۔ پوری یونین میں سیوریج صاف پانی کے راستے یا صحت وتعلیمی نظام کی بہتری کےلیے کبھی سوچا تک نہیں گیا ھے۔اپنے بل بوتے اور ناگزیر حالات میں اعلی تعلیمی حاصل کرنیوالے نوجوان نوکری کے لیےمارے مارے پھر رہے ہیں۔۔ٹوٹی پھوٹی پاٸپ لاٸن کی وجہ سیوریج کا پانی شہر میں ہیپاٹاٸٹس اور موذی امراض کا باعث بن رہا تو ڈیرہ جات کی عوام پینے کے صاف پانی پکےراستے سے محروم ہیں۔دٸیوال اور جسوال کے ڈیرہ جات کو جانے والے راستے پچھلی صدی کا نمونہ ہیں۔دٸیوال کی آدھے سے زیادہ آبادی ڈیرہ جات کی ہیں۔جنکے دو بڑےراستے پدھراڑ والا راہ اور مغربی ڈیرہ جات کو کٹھ سےلنک روڈ ترقی کا منہ بولتا ثبوت ھے ۔۔ سابقہ وفاقی وزیر ملک نعیم خان مرحوم نے 1985 میں دیئوال شہر میں نئ پائپ لائن اور ٹیویل اور گرلز سکول اور بجلی اور روڈ عظیم قائد ملک نعیم خان مرحوم کے بعد کسی نے اس گاؤں کی طرف توجہ نہیں کی ملک نعیم خان مرحوم کے وقت ضلع خوشاب کی سب سے بہتر یویئن کونسل دیئوال تھی جو اب سب سے زیادہ پسماندہ یویئن کونسل دیئوال ہے
Image result for daiwal khushab