Showing posts with label Technology. Show all posts
Showing posts with label Technology. Show all posts

105زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے والا آلہ تیار


105زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے والا آلہ تیار
ہالینڈ کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کی 105 زبانوں میں ترجمہ کرنے والا آلہ تیار کیا۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے کام کرنے والی یہ مشین عربی زبان کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے یا دوسری زبانوں کا عربی میں ترجمہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ مذکورہ آلہ 3 سیکنڈ میں پوچھے گئے لفظ کا ترجمہ کر سکتا ہے۔ ٹرایوس کمپنی کی جانب سے تیار کردہ آلہ مصنوعی ذہانت پر اعتماد کرتا ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنا ہے بلکہ یہ رابطے کا بھی بہترین ذریعہ اور بہت سے لوگوں کے لئے اچھا خاصا اور معقول کاروبار بھی بن سکتا ہے۔ اس آلے کا نام ٹریوس ٹچ رکھا گیا ۔ انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ دونوں طرح کام کرتا ہے۔ پہلے مرحلے میں اس میں 85 زبانیں ترجمہ کرنے کی صلاحیت تھی اور اب اس میں 20 زبانوں کا اضافہ کیا گیا ۔ اس میں 21 2500 ملی میٹرامپیئر بیٹری استعمال کی جاتی ہے۔ سائز میں یہ2.4 انچ ہے۔

ایپس سے جانیں موبائل فون کتنی بار استعمال ہوا

ایپس سے جانیں موبائل فون کتنی بار استعمال ہوا
سکرین ٹائم اور ڈیجیٹل ویل بیئنگ نامی ایپس سے یہ پتہ چل سکتا ہے کہ دن میں کتنی بار اپنے موبائل فون کا استعمال کیا گیا ۔ البتہ بہت سے صارفین اس سہولت سے فیض یاب نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ اس آپریٹنگ سسٹم کا حصہ ہے جو فی الحال چند ہی سمارٹ موبائل فونز میں متعارف کرایا گیا ۔ ایک صارف خاتون نے کہا کہ پہلی بار ڈیجیٹل ویل بینگ نامی ایپ کو استعمال کر کے مجھے معلوم ہوا کہ میں نے اپنا موبائل فون 200 بار ان لاک کیا اور تین گھنٹے سے زائد کا وقت فون استعمال کرنے میں گزارا۔ ایسا میں نے نوکری کے دوران لمبی شفٹ پر کام کرنے اور ایک ماں ہونے کا فرض نبھانے کے  ساتھ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ میں نے صرف واٹس ایپ پر ہنسی مذاق والی پوسٹیں پڑھ کر اور انسٹاگرام پر بلیاں دیکھ کر نہیں گزارا، لیکن یہ نتائج دیکھ کر میں کافی خوفزدہ ہو گئی جس سے کوئی بھی پول کھل سکتا ہے۔ اس خاتون نے مشورہ دیاکہ لوگ اس کے نتائج سوچنے کے بجائے اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی عادات پر قابو پانا سیکھیں۔

واٹس ایپ کو فیس ، ٹچ آئی ڈی سے لاک کرنا ممکن

واٹس ایپ کو فیس ، ٹچ آئی ڈی سے لاک کرنا ممکن
 اب فون کے  بائیو میٹرک سیکیورٹی فیچرز کو چہرے (فیس) اور ٹچ آپشن کے ذریعے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال یہ آپشن آئی فون کے ایسے ماڈلوں کے لئے دستیاب ہے جو آئی او ایس استعمال کرتے ہیں۔ نائن ٹو فائیو نامی ویب سائٹ نے سب سے پہلے اس کی خبر دی ہے جو واٹس ایپ کے ورږن  2.19.20 میں موجود ہے۔ اکائونٹ سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی مینیو میں تبدیلی کرکے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کھلے ہوئے فون کے باوجود بھی لوگ آپ کے ویٹس ایپ کو کھولنے سے قاصر رہیں گے۔ تاہم نوٹفیکیشنز سیٹنگ میں آپ کو محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اسے تبدیل کئے بغیر بھی واٹس ایپ لاک ہونے کے باوجود کوئی بھی میسج پڑھ سکتا ہے اور اس کا جواب بھی دے سکتا ہے۔ اسی طرح ایپ کو ان لاک کئے بغیر کال وصول بھی کی جاسکتی ہے۔ اگرچہ یہ فیچر ابھی آئی فون کے سافٹ ویئر آئی او ایس کے لئے دستیاب ہے لیکن واٹس ایپ نے اشارہ دیا ہے کہ جلد ہی اینڈروئڈ کے لئے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

ڈیلیٹ ہونیوالی تصاویر واپس لانے کا طریقہ


 ڈیلیٹ ہونیوالی تصاویر واپس لانے کا طریقہ
بعض اوقات سمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرے پر اچانک غلطی سے ایسی تصویر ڈیلیٹ ہو جاتی ہے جو اہم ہوتی ہے۔  سمارٹ ڈیوائسز پر ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کےلئے ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں ذرا سی محنت کے بعد واپس لایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے سمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائے تو فوری طور پر وائی فائی منقطع کر دیں اور اسے ایئرپلین موڈ پر لاکر سلیپ پر ڈال دیں۔ اگر ڈیجیٹل کیمرے میں ایسا ہوا ہے تو اسے بند کرکے کارڈ کو باہر نکال لیں۔ ایسا کرنے سے 2 فائدے ہوتے ہیں۔ پہلی تو یہ کہ ڈیلیٹ ہونے کا عمل مکمل ہونے سے پہلے تھم جاتا ہے۔ دوسرے یہ کہ اس سے ڈیوائس کو ڈیلیٹ فائلز کے ڈیٹا پر اوور رائٹنگ سے روکا جاسکتا ہے۔ ڈیلیٹ شدہ تصویر کو واپس لانے کےلئے یہ بہت ضروری ہے۔ اینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کےلئے ایک بہترین مفت ٹول دستیاب ہے جسے ڈسک ڈگر کہا جاتا ہے۔ اس کا بیسک فوٹو سکین کافی موثر ثابت ہوتا ہے اور ڈیوائس کے کیشے میں موجود تصاویر کو باہر نکالتا ہے۔ تاہم تصویر کا ریزولوشن ضرور متاثر ہوسکتا ہے۔ آئی او ایس میں ایک فیچر ریسنٹلی ڈیلیٹڈ کا اضافہ کیا گیا جہاں ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں۔ اس مدت کے دوران آپ وہاں سے تصاویر کو واپس فون کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ یہ فیچر آپ کو اس کے البم کے آپشن میں ملے گا۔ میموری کارڈ سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصویر کو واپس لانے کےلئے بہترین ایپ ریکیوا ہے جو ونڈوز 10 پر مفت میں موجود ہے۔ اسے ڈائون لوڈ کرکے اوپن کریں اور اپنے کارڈ کو کمپیوٹر سے منسلک کرکے سامنے آنے والی ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔

میسنجر صارفین کیلئے ڈارک موڈ فیچر متعارف


اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین اب فیس بک میسنجر میں ڈارک موڈ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ میسنجر کا ڈارک موڈ گزشتہ برس آزمائشی مراحل میں تھا اور چند مخصوص ممالک کیلئے جاری کیا گیا تھا۔ اب یہ ان تمام صارفین کیلئے دستیاب ہے جن کے سمارٹ فونز میں تازہ ترین میسنجر ایپ موجود ہے۔ ڈارک موڈ کو زیر استعمال لانے کیلئے آپ کو پہلے کسی جاننے والے یا خود کو ایک میسج کرنا ہوگا جس میں صرف چاند کی ایموجی ہو۔  ایک بار آپ یہ کردیں تو چاند کی متعدد ایموجیز آپ کی سکرین میں برسنے لگ جائیں گی۔ اس کا مطلب ہے ڈارک موڈ فیچر ان لاک ہوگیا ہے اور آپ اسے ایپ کے سیٹنگ مینو سے کھول بند کر سکتے ہیں۔
میسنجر صارفین کیلئے ڈارک موڈ فیچر متعارف

کمپیوٹر مکمل شٹ ڈائون کرنے کا مناسب وقت


کمپیوٹر مکمل شٹ ڈائون کرنے کا مناسب وقت
 کچھ لوگ اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو باقاعدہ بند کرکے سوتے ہیں جبکہ کچھ بے قاعدہ یعنی سلیپ موڈ پر ڈال کر صرف بند کر دیتے ہیں۔ تقریباً تمام ہی کمپیوٹرز میں 3 آپشنز دیئے جاتے ہیں، سلیپ موڈ، ہائبر نیٹ اور شٹ ڈائون۔ سلیپ موڈ میں کمپیوٹر اپنا کچھ حصہ بند کر دیتا ہے لیکن آپ جو کچھ بھی کر رہے ہوتے ہیں وہ اسے محفوظ کر لیتا ہے تاکہ کپمیوٹر دوبارہ کھلنے پر کام کو دوبارہ وہیں سے شروع کیا جاسکے۔ ہائبرنیٹ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے لیکن اس میں کمپیوٹر مزید کچھ چیزیں بند کرکے گہری نیند میں جا کر کم پاور استعمال کرتا ہے۔ ان دونوں میں جو فرق محسوس کیا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ سلیپ موڈ آپ کا کمپیوٹر مائوس کے ہلتے ہی کچھ سیکنڈز کے اندر ہی بوٹ ہو جاتا ہے لیکن ہائبر نیشن میں کمپیوٹر کو منٹ یا چند منٹس درکار ہوتے ہیں۔ شٹ ڈائون کا مطلب ہے کہ آپ کا کمپیوٹر مکمل طور پر کام کرنا بند کرکے تقریباً نہ ہونے کے برابر پاور استعمال کرتا ہے۔ پہلے یہ غلط فہمی تھی کہ کمپیوٹر بند کرکے دوبارہ کھولنے کی صورت میں پاور کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔ پرانے ماڈلز میں شاید یہ بات درست ہو لیکن اب نئے ماڈلز میں کمپیوٹر کا شٹ ڈائون ہونے یا سٹارٹ ہوتے وقت زیادہ پاور کا استعمال نہیں کرتے۔ ماہرین کے مطابق لوگ سمجھتے ہیں کہ کمپیوٹر کے شٹ ڈائون کرنے اور سلیپ موڈ کے درمیان پاور کا زیادہ استعمال ہوتا ہے لیکن یہ تاثر غلط ہے، اگر واقعی بجلی کے بل میں کمی چاہئے تو پھر استعمال نہ ہونے کی صورت میں لیپ ٹاپ کے چارجر کو ساکٹ سے نکال لیں۔ اگر آپ کا کمپیوٹر زیادہ تر سلیپنگ موڈ پر رہتا ہے تو کم از کم ہفتے میں ایک بار اسے مکمل شٹ ڈائون کر دینا چاہئے۔ کمپیوٹر کا استعمال جتنا زیادہ ہوگا اتنی ہی ایپلیکیشنز زیادہ کھلیں گی اور بیک گرائونڈ میں کیشے زیادہ جمع ہوتا جائے گا جس سے کمپیوٹر کی کارکردگی سست ہو سکتی ہے۔ ہفتے میں ایک دفعہ کمپیوٹر مکمل طور پر شٹ ڈائون کر دینے کے بعد دوبارہ سٹارٹ کرنے پر کمپیوٹر کے چھوٹے مسائل اور پیچیدگیاں فکس ہو جاتی ہیں۔

انسٹاگرام نوٹیفکیشنز کی بولتی بند کرنے کا فیچر


انسٹاگرام نوٹیفکیشنز کی بولتی بند کرنے کا فیچر
اگر آپ انسٹاگرام کے نوٹیفیکیشن سے تنگ ہیں اور بار بار فون پر نوٹیفکیشن آنا آپ کو پریشانی یا جھنجھلاہٹ میں مبتلا کرتا ہے تو انسٹاگرام آپ کےلئے کارآمد فیچر پیش کرنے جا رہا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کی جانب سے اپنے صارفین کو نوٹیفیکیشنز پر مکمل کنٹرول دیا جا رہا ہے۔ صارفین نوٹیفیکیشنز کو مکمل طور پر میوٹ کر سکیں گے اور اپنی مرضی سے اس کا دورانیہ بھی منتخب کر سکیں گے۔ نوٹیفیکیشنز کو کم سے کم 15 منٹ اور زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے کے لئے میوٹ کیا جا سکے گا۔ اس کے لئے خصوصی پاز آل بٹن کو ایپ کا حصہ بنایا جائے گا۔ فیچر کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے پیش کر دیا گیا ہے اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورږن میں اس کی آزمائش جاری ہے۔

ٹک ٹاک کے خفیہ فیچرز

ٹک ٹاک کے خفیہ فیچرز
مختصر ویڈیو میکنگ اور شیئرنگ اپلیکیشن ٹک ٹاک نے کامیابی کے جھنڈے بڑی تیزی سے گاڑھے ہیں اور یہ فیس بک کے لئے بھی خطرہ بن گئی ہے۔ ٹک ٹاک کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر آپ بھی ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں تو ذیل میں دیئے جانے والے چند مزیدار فیچرز آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ بٹن دبائے بغیر ویڈیو ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ٹائمر فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں اور اسے ان ایبل کرنے کے چند سیکنڈ بعد آپ اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کر سکتے ہیں۔  اگر آپ ایسے گانے پر ویڈیو بنانا چاہ رہے ہیں جس پر پہلے ہی کوئی لپ سنگ کر چکا ہو تو گانے کو سرچ کرنے کے بجائے آپ اسے براہ راست ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے اس ویڈیو کے دائیں جانب نیچے موجود البم آرٹ سرکل پر کلک کرکے ریکارڈ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ اگر آپ اپنی پروفائل کو دیگر کی پہنچ سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو پروفائل پیج میں جاکر اوپر دائیں کونے میں تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور پرائیویسی اینڈ سیفٹی میں اپنے اکائونٹ کو پرائیویٹ کرلیں۔ اگر آپ کسی ویڈیو کو اپنے فون میں محفوظ کرنا چاہیں تو دائیں جانب موجود شیئر آئیکون پر کلک کریں۔ وہاں آپ کو سیو ویڈیو بٹن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے سے ویڈیو فون میں ڈائون لوڈ ہوجائے گی۔