مختصر ویڈیو میکنگ اور شیئرنگ اپلیکیشن ٹک ٹاک نے کامیابی کے جھنڈے بڑی تیزی سے گاڑھے ہیں اور یہ فیس بک کے لئے بھی خطرہ بن گئی ہے۔ ٹک ٹاک کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر آپ بھی ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں تو ذیل میں دیئے جانے والے چند مزیدار فیچرز آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ بٹن دبائے بغیر ویڈیو ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ٹائمر فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں اور اسے ان ایبل کرنے کے چند سیکنڈ بعد آپ اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایسے گانے پر ویڈیو بنانا چاہ رہے ہیں جس پر پہلے ہی کوئی لپ سنگ کر چکا ہو تو گانے کو سرچ کرنے کے بجائے آپ اسے براہ راست ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے اس ویڈیو کے دائیں جانب نیچے موجود البم آرٹ سرکل پر کلک کرکے ریکارڈ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ اگر آپ اپنی پروفائل کو دیگر کی پہنچ سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو پروفائل پیج میں جاکر اوپر دائیں کونے میں تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور پرائیویسی اینڈ سیفٹی میں اپنے اکائونٹ کو پرائیویٹ کرلیں۔ اگر آپ کسی ویڈیو کو اپنے فون میں محفوظ کرنا چاہیں تو دائیں جانب موجود شیئر آئیکون پر کلک کریں۔ وہاں آپ کو سیو ویڈیو بٹن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے سے ویڈیو فون میں ڈائون لوڈ ہوجائے گی۔