مختصر کہانی "بادشاہت کبھی ختم نہ ہوتی"


ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے کہا:

"کتنا اچھا ہوتا، یہ بادشاہی کبھی ختم نہ ہوتی، یونہی جاری رہتی۔"
بادشاہ کی بات سُن کر وزیر نے کہا:
"بادشاہ سلامت! اگر بادشاہی کبھی ختم نہ ہوتی تو یہ آپ تک کبھی نہ پہنچتی۔"