سعدی شیرازی



پیدائش: 1210ء شیراز ایران
مذہب: اسلام
مکتب فکر: فارسی شاعری, فارسی ادب
شعبہ عمل: شاعری, معرفت, Metaphysics صوفیانہ فلسفہ, منطق, اخلاقیات

مصلح الدين شیخ سعدی آج سے تقريبا 800 برس پہلے ايران كے شہر شیراز ميں پيدا ہوئے آپ ايك بہت بڑے معلم مانےجاتے ہيں- آپ كى دو كتابيں گلستان اور بوستان بہت مشہور ہيں- پہلى كتاب گلستان نثر ميں ہے جبكه دوسرى كتاب بوستان نظم ميں ہے- آپ نےسو برس كى عمر ميں شيراز, ايران ميں انتقال فرمايا-
سوانح حیات
آپ 1210ء میں ایران کے شہر شیراز میں پیدا ہوئے، آپ کے والد کی وفات آپ کے بچپن میں ہی ہو گئی تھی۔ اپنی جوانی میں، سعدی نے غربت اور سخت مشکلات کا سامنا کیا اور بہتر تعلیم کے لیے آپ نے اپنے آبائی شہر کو خیرباد کہا اور بغداد تشریف لے آئے۔ آپ نے المدرسة النظاميہ میں داخلہ لیا، جہاں آپ نے اسلامی سائنس، قانون، حکومت، تاریخ، عربی ادب اور اسلامی الٰہیات کی تعلیم حاصل کی۔

سعدی شیرازی کا کاشغر کے نوجوانوں کی طرف سے بخارا میں ایک عوامی اجتماع کے موقع پر زبردست استقبال کیا گیا۔
اہم تصانیف:

گلستان
بوستان
بنی آدم

سعدی کو ان کے اقوال زریں کی وجہ سے بہت شہرت حاصل ہے۔ جن سب سے زیادہ مشہور "بنی آدم” ، "گلستان” کا حصہ ہے:
بنی آدم اعضای یک پیکرند
که در آفرینش ز یک گوهرند
چو عضوى به درد آورَد روزگار
دگر عضوها را نمانَد قرار
تو کز محنت دیگران بی‌غمی
نشاید که نامت نهند آدمی