انسٹاگرام نوٹیفکیشنز کی بولتی بند کرنے کا فیچر


انسٹاگرام نوٹیفکیشنز کی بولتی بند کرنے کا فیچر
اگر آپ انسٹاگرام کے نوٹیفیکیشن سے تنگ ہیں اور بار بار فون پر نوٹیفکیشن آنا آپ کو پریشانی یا جھنجھلاہٹ میں مبتلا کرتا ہے تو انسٹاگرام آپ کےلئے کارآمد فیچر پیش کرنے جا رہا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کی جانب سے اپنے صارفین کو نوٹیفیکیشنز پر مکمل کنٹرول دیا جا رہا ہے۔ صارفین نوٹیفیکیشنز کو مکمل طور پر میوٹ کر سکیں گے اور اپنی مرضی سے اس کا دورانیہ بھی منتخب کر سکیں گے۔ نوٹیفیکیشنز کو کم سے کم 15 منٹ اور زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے کے لئے میوٹ کیا جا سکے گا۔ اس کے لئے خصوصی پاز آل بٹن کو ایپ کا حصہ بنایا جائے گا۔ فیچر کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے پیش کر دیا گیا ہے اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورږن میں اس کی آزمائش جاری ہے۔