خالی پیٹ نیم گرم پانی پینا انتہائی مفید

خالی پیٹ نیم گرم پانی پینا انتہائی مفید
صبح اٹھ کر سب سے پہلے نیم گرم پانی پینا صحت کیلئے نہایت مفید ہے اور اس طرز عمل سے خطرناک بیماریوں سے بچائو بھی ممکن ہے۔ صبح سویرے اٹھ کر نیم گرم پانی پینا ایک پرانی روایت ہے، سائنسی طور پر بھی اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ خالی پیٹ یا نہار منہ گرم پانی پینا صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ اس عمل کو روز مرہ کی زندگی میں عادت بنا لینا، متعدد خطرناک بیماریوں سے بچائو میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ شدید سر درد، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کے درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہو جانا، چربی، کولیسٹرول، بڑھتا ہوا وزن، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، معدے کا ترش ہو جانا، بھوک میں کمی اور اکثر بیماریاں جو آنکھ، کان اور گلے سے مربوط ہیں، گرم پانی سے ان کا علاج ممکن ہے۔