Showing posts with label info. Show all posts
Showing posts with label info. Show all posts

Ehsas Program Government of Pakistan احساس پروگرام گورنمنٹ آف پاکستان انفارمیشن

 

احساس سروے رجسٹریشن

‏احساس سروے/رجسٹریشن ڈیسک

مستحقین کوشامل کرنےکیلیئےملک گیر سروے اور رجسٹریشن ڈیسکس کاقیام!

نیااحساس کمپیوٹرائزڈ سروےملک بھرمیں مختلف مراحل میں ہے۔ہرضلع میں سروےکی تکمیل پر رجسٹریشن ڈیسک بھی قائم کیئےجاتےہیں۔احساس سروےفی الووقت 56فیصد مکمل ہےاور ملک بھرمیں جون2021 تک مکمل ہوگا

 

پناہ گاہ

دیہاڑی دار افراد کیلیئےقیام وطعام کی مفت سہولت!

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پناہگاہوں میں فراہم کردہ سہولیات ومعیارات کی تشکیل نوکاکام اسلام آبادمیں مکمل ہوچکاہے۔اگلےمرحلےمیں ملک میں پناہگاہوں کی تعداد بڑھانےاورقائم شدہ پناہگاہوں کی تشکیل نوکا آغازمرحلہ وارکیا جائے گا

 

احساس نشونما

نوزائیدہ بچوں اورماؤں کیلیئے سٹنٹنگ سے بچاؤ کاپروگرام!

راجن پور، خیبر، دیربالا ،کھرمنگ، قلات، باغ اور بدین میں 29 نشوونما مراکز کھل چکے ہیں اور خانیوال، استور، دیامر، ژوب، ہٹیاں اور تھرپارکر میں 19نشوونما مراکز فروری 2021 کے آخرتک کھل جائیں گے

 

‏احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ

4سال میں یونیورسٹیوں کےمستحق وہونہارطلباءکیلیئے 2لاکھ انڈرگریجویٹ سکالرشپ!

پچھلےسال ملک کی 125پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے 50,762 طلباء کو4.82 ارب روپےسےزائدمالیت کےاحساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ فراہم کیئےگئےجس میں مکمل ٹیوشن فیس اورگزربسر کاوظیفہ شامل ہیں

 

‏احساس کفالت

70 لاکھ مستحق خواتین کیلیےماہانہ وظیفہ وبچت بینک اکاؤنٹ!

وزیراعظم نے کفالت صارفین کی تعداد 46 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ پہلے مرحلےمیں 46 لاکھ رجسٹرڈ صارفین کوادائیگیاں جاری ہیں۔نئے صارفین کو ادائیگیاں رواں مالی سال میں مرحلہ وارجاری ہوں گی

 

احساس وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل

پرائمری تعلیم کے فروغ کا ملک گیر پروگرام!

بچوں کی پرائمری تعلیم سےمشروط اس کیش ٹرانسفرپروگرام میں احساس کےتحت ملک کےتمام اضلاع میں پرائمری جماعتوں میں زیرتعلیم مستحق خاندانوں کی بچیوں کیلیئے 2,000 روپےاوربچوں کیلیئے 1,500روپےسہ ماہی وظیفہ دیاجاتاہے

 

احساس ایمرجنسی کیش

کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کیلیئے رقم کی منتقلی کا ہنگامی پروگرام! لاک ڈاؤن کے دوران پورے ملک میں 1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں 179 ارب روپے سے زائد مالیت کی احساس ایمرجنسی کیش امداد تقسیم کی گئی

احساس لنگر

مزدور کا احساس کے تحت دیہاڑی دار افراد کے لیئے مفت کھانے کی سہولت! احساس لنگر پروگرام کے تحت ملک میں اب تک 16 لنگر خانے کھولے جا چکے ہیں اور مزید پر کام تیزی سے جاری ہے

احساس تحفظ

صحت مدد کا منفرد پروگرام! صحت امداد کے اس پروگرام میں مستحق افراد کو بیماری کے علاج کے تباہ کن اخراجات سے بچانے کیلیئے معاونت فراہم کی جائیگی۔ پہلے مرحلےمیں تحفظ کے پائلٹ فیز کا آغاز ہوگیا ہے

احساس آمدن

مستحق خاندانوں کیلیئے چھوٹےکاروباری اثاثون کی منتقلی کا پروگرام! اب تک ملک کے چاروں صوبوں میں 2 ارب روپے سے زائد مالیت کے 34,812 چھوٹے کاروباری اثاثے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیئے جا چکے ہیں

احساس بلاسودقرض پروگرام

4 سالہ پروگرام میں چھوٹےکاروبار کیلیئے 42 ارب مالیت کے بلاسود قرضے! ابتک ملک کے100سےزائد اضلاع میں10لاکھ سے زائد افراد (%46 خواتین) کو چھوٹے کاروبارکیلیئے37 ارب روپےسے زائدمالیت کے بلاسود قرضےجاری ہو چکے ہیں۔ ہرماہ ملک میں 80 ہزار قرضےجاری ہوتے ہیں

دارالاحساس

یتیم بچوں کی کفالت و تربیت کا پروگرام! ملک بھر میں مستحق بچوں کے لیئے 51 دارالاحساس قائم ہیں۔ احساس کے ذیلی ادارے پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام ہر دارالاحساس میں 100مستحق بچے زیرکفالت ہیں جن کیلیئے رہائش، تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں کا بندوبست بھی کیا گیا ہے

احساس وومن ایمپاورمنٹ سنٹرز

خواتین کی معاشی خودمختاری کیلیئے فنی تربیت کا پروگرام! احساس کےذریعے ملک بھر میں مستحق خواتین کوفنی تربیت فراہم کرنےکیلیئے 156وومن ایمپاورمنٹ سنٹر قائم ہیں۔ ہر سنٹر میں سالانہ 210 خواتین کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے لیئے باعزت روزگار کما سکیں

احساس اصلاحات

احساس گورننس اوردیانت داری کی پالیسی! احساس کی عملدرآمدی ایجنسیوں بالخصوصBISPمیں متعدد اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔جن میںIT سیکیورٹی، ڈیجیٹلائزیشن،انٹرنل و ایکسٹرنل آڈٹ،اکروول اکاؤنٹنگ سسٹم،Boardمیں شفافیت کےفروغ کیلیئےپالیسی سازی اوررسک رجسٹرزوغیرہ شامل ہیں

 


 

Nadira Info for Public

 *نادرا کی طرف سے 4 اھم سہولیات:* 

1- اپنی گاڑی کا چیسز نمبر *8521* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا آپ کی گاڑی چوری کی تو نہیں ہے۔


2- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *7000* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا کوئی نقلی کارڈ تو نہیں بنا ہوا ہے۔


3-  اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *8300* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا نام وٹر لسٹ میں درج ہے یا نہیں اور کہاں درج ہے۔


4- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *668* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کس کس نیٹ ورک پر کتنی کتنی سم ہیں۔


5- اپنا شناختی کارڈ کے نمبر سے پہلے *ATL*  لکھیں، اس کے بعد *space* دے کر *9966* پر  *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ *filer* ہیں یا *non-filer* ہیں۔

عثمان غازی کا ایک مختصر سا تعارف /6 سو سال تک 3 براعظم پر حکومت کرنے والے عثمان غازی کا تعارف Kurulus Osman

 

عثمان غازی کا ایک مختصر سا تعارف

6 سو سال تک 3 براعظم پر حکومت کرنے والےسلطنت عثمانیہ کے مرکزی کردار عثمان غازی کا تعارف

آپ کی بیویاں: مالحون خاون ، رابعہ بالا خاتوں

 آپ  کے بیٹے: پزارلی ، چوبان ، حمید ، اورہان ، علاۂ الدین ، علی ، ملک ، ساوچی آپ کی بیٹیاں: فاطمہ سلطان

سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی 1258 میں سوگوت میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ارطغرل غازی اور والدہ حلیمہ سلطان تھیں۔ عثمان غازی ایک درازقد، مخروطی چہرے ، سیاہ رنگت ، ہلکی بھوری آنکھیں اور گھنی بھنووں کے مالک تھے۔ ان کے کندھے کافی چوڑے اور جسم کا اوپر والا حصہ نچلے حصے سے زیادہ بڑا تھا۔



عثمان غازی ایک اعلیٰ پائے کے قائد تھے۔ آپ انصاف کرنے والے ، بہادر اور شفقت کرنےو الے تھے۔ غریبوں کی مدد کرتے اورکبھی کبھی انہیں اپنے کپڑے دے دیا کرتے تھے۔ وہ ہر دن اپنے گھر لوگوں کے لئے ایک شاندار دسترخوان کا اہتمام کرتے تھے۔

 سن 1258 میں جب عثمان غازی نے قائی قبیلے کی سرداری حاصل کی اس وقت وہ صرف 23 سال کے تھے۔ وہ ایک زبردست گھڑسوار اور تیغ زن تھے۔ ان کی شادی عمر صاحب کی بیٹی مالحون سلطانہ  سے ہوئی جنہوں نے اورحان کو جنم دیا جو بعد میں تخت نشین ہوئے۔

ثمان غازی نے شیخ ایدیبالی کی نصیحتوں کو سنا اور ان کا احترام کیا۔ وہ اکثر ایدیبالی کے گھر جاتے جہاں درویشوں کا ایک گروہ ملاقات کرتا تھا۔

ایک رات ، جب آپ شیخ ایدیبالی کی درگاہ میں مہمان تھے ، آپ نے خواب میں دیکھا۔ جیسے ہی سورج نکلا ، آپ ایدیبالی کے پاس گئے اور ان سے کہا: “ محترم شیخ! میں نے آپ کو خواب میں دیکھا تھا۔ ایک چاند آپ کی چھاتی سے نمودار ہوا یہ بڑھتا گیا اور میری چھاتی میں اتر گیا۔ میری ناف سے پھر ایک درخت نکلا یہ بڑا ہوا اور سرسبز ہوگیا۔ اس کی شاخیں پھیلتی گئیں اور گھنی ہوگئیں ۔ اس کی شاخوں کے سائے نے پوری دنیا کو ڈھانپ لیا۔ میں خواب کی کیا تعبیر ہے؟

کچھ دیر خاموشی کے بعد ، شیخ نے آپ کو بتایا:

مجھے خوشخبری ملی ہے ، عثمان! اللہ نے تمہیں اور تمہارے بیٹے کو خودمختاری عطا کی ہے ۔ پوری دنیا تمہارے ماتحت ہوگی اور میری بیٹی ، تمہاری بیوی ہوگی۔

 

اس غیر معمولی واقعے کے بعد ، شیخ نے اپنی بیٹی بالا سلطانہ کو عثمان کے دیا اور ان  سے علاؤالدین پیدا ہوئے۔   قلعہ بلیقیق پر فتح کے بعد ، علاؤادلدین  کیکوبت ، جو روم کے سلجوقی حکمران تھے  ، نے انہیں  خودمختاری کے اشارے کے طور پر

"ایک سرس گاچھ ایک معیار اور ایک ڈھول

" بھیجا ، 699 ھ میں  (1299 ء)۔

اس کے بعد ، آپ نے سکے تیار کئے اور جمعہ کی نماز  پڑھی۔ ان کا وزیراعظم  ، آپ کا بیٹا علاؤالدین پاشا تھا۔ ایک آکچا کا ٹیکس لگانے والے سب سے پہلے عثمان غازی ہی ہیں۔  آپ کا ایک نام کارا عثمان بھی تھا جو ترکوں میں بہادی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔جیسا کہ اوغوز میں یہی نام کارا یوسف کو دیا گیا تھا جو کاراکویونلس کے فاتح تھے اور  اور اکاوونسل کے سلطان ، کارا یلوک عثمان صاحب  کو بھی دیا گیا تھا

اناطولیہ سے طلوع ہونے والا سلطنت عثمانیہ کے  یہ بانی  جنہوں  نے 600 سال حکومت کی گٹھیا  کی بیماری کی  وجہ سے 1326 میں برسا میں فوت ہوگئے۔ جب وہ فوت ہوئے تو ان کا کل سرمایہ گھوڑے کی ایک زین ، اونچے جوتوں کا ایک جوڑا ، ایک تلوار ، ایک نیزہ ، ایک مال گاڑی ، کچھ گھوڑے ، بھیڑوں کئے تین ریوڑ ، نمک اور چمچ کے برتن۔

۔

 

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں موضع/کھیوٹ/کھتوتی Measurement of Land

 زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں?

موضـــــــــــع
یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے
کھیــــــوٹ
جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں، مثلا یہ ایک سو ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے۔ یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے۔ اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے
کھـــــــــتونی نمبر
موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے۔ مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں۔ یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو
خســـــــــرہ نمبر
اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے (جو ہم نے مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی) ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا۔ اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے۔
مســــــاوی(شجرہ)
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے۔
جمعــــــبندی
اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے اور زمین کاشت کون کر رہا ہے ٹھیکہ پر یا کیسے۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری ہوتی ہے۔
گـــــــردوری
آپ جس رقبہ کے مالک ہیں یا مزارع ہیں اس رقبہ میں کیا کاشت ہوتا ہے یا کیا کاشت کیا ہوا ہے اس کی تفصیل بھی پٹواری درج کرتا ہے اسے گردوری کہتے ہیں۔
اہــــــــم نـــــوٹ
زمین خریدتے وقت ہمیشہ خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر زمین خریدیں۔ مثلا فرض کریں ایک بندہ دو ایکڑ کا مالک ہے اس کا کھیوٹ نمبر 1 اور اس کے دو ایکڑ کھیوٹ نمبر 1 کی الگ الگ کھتونی نمبر 5 خسرہ نمبر 50 اوردوسرا ایکڑ کھتونی نمبر 10 میں خسرہ نمبر 100 ہیں۔ آپ اس سے ایک ایکڑ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ آپ جو پسند کرتے ہیں اس کا خسرہ نمبر 50 ہے مگر اسے فرد اس 50 نمبر خسرہ کی نہیں بلکہ پوری رقبے کی کھیوٹ سے ملتی ہے جس میں وہ آپ کے نام ایک ایکڑ کروا دیتا ہے تو اب قانوناَ آپ اس کے دونوں ایک میں خسرہ نمبر 50 اور خسرہ نمبر 100 میں آدھے آدھے ایکڑ کے مالک بن جائیں گے اور اگر خسرہ نمبر 50فرد ہی آپ کو دے گا تو اس کی بنیاد پر وہی ایکڑ پورا آپ کے نام لگے گا۔ بیشک وہ آپ کو آپ کا پسند کیا ہوا خسرہ نمبر 50 ہی کاشت کے لیے دے رہا ہو مگر مستقبل میں آپ کے بچوں میں جھگڑا ہو سکتا ہے کہ آپ کے یا اس کے بچے کہیں آپ کا آدھا ایکڑ یہاں بول رہا ہے یہاں جاؤ ہمارا وہاں ہے ہم وہاں جائیں گے وغیرہ۔ یہ تو دو ایکڑ کی مثال تھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی زیادہ ایکڑ کے مالک سے زمین خرید لیں تو بعد میں وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ ایکڑ نہیں بلکہ کوئی دوسرا دیا تھا لہذا اسے کاشت کرو جا کر وہ چاہے بنجر ہو۔ اس لیے زمین لینے سے پہلے تسلی کر لیا کریں

Nadra New Policy 2019



Image result for nadra
(1) نادرا نے سابق اور آئندہ کے کونسلر اور چیئرمینوں کے پاس موجود تصدیق کا اختیار ختم کردیا۔
(2) ﻧﺌﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ یا ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺮﺗﮫ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﮐﯽﺷﺮﻁ ﺧﺘﻢ
میٹرک کی سند، پاسپورٹ یا ڈومیسائل پہ کارڈ بن جائے گا والد والدہ کے کارڈ کے ساتھ تاریخ پیدائش لکھ کر دیں ب فارم بن جائیگا۔
(3) ﻓﺎﺭﻡ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﺪﯾﻞ گزیٹڈ افسر کے پاس نہیں جانا ہوگا
کارڈ ہولڈر والد یا بھائ یا فیملی ممبر ازخود فارم تصدیق کر سکے گا۔
(6) ﻓﺎﭨﺎ ﮐﮯ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺷﮩﺮ ﺳﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ۔
(6) ﻓﺎﭨﺎ ﮐﮯ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺷﮩﺮ ﺳﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ۔
(4) ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﯽﺳﻨﺪ ،ﭘﺎﺳﭙﻮﺭﭦ، ﮈﻭﯿﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ
ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ کا ﮨﻮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ہے۔
(5) ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﻮ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ
شوہر کے کارڈ پر بیوی کا نیا کارڈ بنے گا صرف 20 کا اسٹامپ پیپر لگانا ہوگا۔
شوہر کے کارڈ پر بیوی کا نیا کارڈ بنے گا صرف 20 کا اسٹامپ پیپر لگانا ہوگا۔
(9)کارڈ وصولی کے لیئے اصل ٹوکن کے ساتھ خود دفتر جانا ہوگا اگر کوئی رشتہ دار جائے تو اتھارٹی لیٹر اس سے لے کے جائے اور کارڈ مل جائیگا۔
( 7) ﻧﺎﺩﺭﺍ ﺣﮑﺎﻡ ﻧﮯ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻧﺌﯽ ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﯼ ﺟﺲ ﭘﺮ ابھی ﺳﮯ ﻋﻤﻠﺪﺭﺁﻣﺪ ﮐﯿﺎ جائیگا۔
(8)کارڈ گم ہونے پہ ایف ائ آر کی ضرورت نہیں اسٹامپ پیپر بیان حلفی گمشدگی دے کے نیا کارڈ پرنٹ مل جائیگا
(10)نام تبدیلی کیلئے اخبارات میں اشتہار نہیں دینا ہو گا نئے کارڈ کے لیئے نادرا افسر انٹرویو کرے گا اور کمنٹس دے گا(10)نام تبدیلی کیلئے اخبارات میں اشتہار نہیں دینا ہو گا نئے کارڈ کے لیئے نادرا افسر انٹرویو کرے گا اور کمنٹس دے گا

علم کے پانچ درجے ہیں

علم کے پانچ درجے ہیں:

١

- پہلا درجہ یہ ہے کہ انسان خاموش رہنا سیکھ لے

۲- دوسرا درجہ یہ ہے کہ توجہ سے سننا سیکھ لے


٣- تیسرا درجہ یہ ہے کہ جو سنے اسے یاد رکھنے کی کوشش کرے

٤- چوتھا درجہ یہ ہے کہ جو معلوم ہو جائے اس پر عمل کی کوشش کرے

٥- پانچواں درجہ یہ ہے کہ جو علم ہو اسے دوسروں تک پہنچائے

(حضرت فُضَیل بن عیاض - رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ)

دنیا میں دو قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں

دنیا میں دو قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔


1۔Introvert
2۔Extrovert

پہلی قسم ان لوگوں کی ہے جو تنہائی پسند ہوتے ہیں،خاموش طبع ہوتے ہیں اور لوگوں کے ہجوم سے دور بھاگتے ہیں۔بہت مشکل سے دوست بناتے ہیں۔سوشل پارٹیز کا حصہ نہیں بنتے۔

جبکہ
دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جو لوگوں سے ملنا جلنا،باتیں کرنا بہت پسند کرتے ہیں۔وہ لوگوں سے بہت جلدی گھل مل جاتے ہیں اور دوست بنا لیتے ہیں۔
مزے کی بات ہے کہ کوئی بھی انسان مکمل طور پر Introvert نہیں ہوتا،نہ ہی مکمل طور پر Extrovert ہوتا ہے۔جس مزاج کا تناسب/Percentage زیادہ ہوتی ہے،اسی کو شخصیت کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔
مجھے یہ بہت دلچسپ لگا۔
ہم لوگوں کو اپنی شخصیت کا پتہ ہونا چاہئیے نا؟کہ ہم کیسے ہیں اور ہمیں کیسا ہونا چاہئیے؟🙃🤔
اب آپ سب ذرا دماغ کا گھوڑا دوڑائیں اور سچی سچی بتائیں کہ آپ کیسی شخصیت کے مالک ہیں؟