احساس سروے رجسٹریشن |
احساس سروے/رجسٹریشن ڈیسک مستحقین
کوشامل کرنےکیلیئےملک گیر سروے اور رجسٹریشن ڈیسکس کاقیام! نیااحساس
کمپیوٹرائزڈ سروےملک بھرمیں مختلف مراحل میں ہے۔ہرضلع میں سروےکی تکمیل پر
رجسٹریشن ڈیسک بھی قائم کیئےجاتےہیں۔احساس سروےفی الووقت 56فیصد مکمل ہےاور ملک
بھرمیں جون2021 تک مکمل ہوگا |
پناہ
گاہ |
دیہاڑی
دار افراد کیلیئےقیام وطعام کی مفت سہولت! وزیراعظم
کی خصوصی ہدایت پر پناہگاہوں میں فراہم کردہ سہولیات ومعیارات کی تشکیل نوکاکام
اسلام آبادمیں مکمل ہوچکاہے۔اگلےمرحلےمیں ملک میں پناہگاہوں کی تعداد
بڑھانےاورقائم شدہ پناہگاہوں کی تشکیل نوکا آغازمرحلہ وارکیا جائے گا |
احساس
نشونما |
نوزائیدہ
بچوں اورماؤں کیلیئے سٹنٹنگ سے بچاؤ کاپروگرام! راجن
پور، خیبر، دیربالا ،کھرمنگ، قلات، باغ اور بدین میں 29 نشوونما مراکز کھل چکے
ہیں اور خانیوال، استور، دیامر، ژوب، ہٹیاں اور تھرپارکر میں 19نشوونما مراکز
فروری 2021 کے آخرتک کھل جائیں گے |
احساس
انڈرگریجویٹ سکالرشپ |
4سال میں
یونیورسٹیوں کےمستحق وہونہارطلباءکیلیئے 2لاکھ انڈرگریجویٹ سکالرشپ! پچھلےسال
ملک کی 125پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے 50,762 طلباء کو4.82 ارب روپےسےزائدمالیت
کےاحساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ فراہم کیئےگئےجس میں مکمل ٹیوشن فیس اورگزربسر
کاوظیفہ شامل ہیں |
احساس
کفالت |
70 لاکھ مستحق
خواتین کیلیےماہانہ وظیفہ وبچت بینک اکاؤنٹ! وزیراعظم
نے کفالت صارفین کی تعداد 46 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کرنے کی منظوری دےدی ہے۔
پہلے مرحلےمیں 46 لاکھ رجسٹرڈ صارفین کوادائیگیاں جاری ہیں۔نئے صارفین کو
ادائیگیاں رواں مالی سال میں مرحلہ وارجاری ہوں گی |
احساس وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل |
پرائمری
تعلیم کے فروغ کا ملک گیر پروگرام! بچوں
کی پرائمری تعلیم سےمشروط اس کیش ٹرانسفرپروگرام میں احساس کےتحت ملک کےتمام
اضلاع میں پرائمری جماعتوں میں زیرتعلیم مستحق خاندانوں کی بچیوں کیلیئے 2,000
روپےاوربچوں کیلیئے 1,500روپےسہ ماہی وظیفہ دیاجاتاہے |
احساس ایمرجنسی کیش |
کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کیلیئے
رقم کی منتقلی کا ہنگامی پروگرام! لاک
ڈاؤن کے دوران پورے ملک میں 1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں 179 ارب
روپے سے زائد مالیت کی احساس ایمرجنسی کیش امداد تقسیم کی گئی |
احساس لنگر |
مزدور کا احساس کے تحت دیہاڑی دار افراد کے
لیئے مفت کھانے کی سہولت! احساس لنگر پروگرام کے تحت ملک میں
اب تک 16 لنگر خانے کھولے جا چکے ہیں اور مزید پر کام تیزی سے جاری ہے |
احساس تحفظ |
صحت مدد کا منفرد پروگرام! صحت امداد کے اس پروگرام میں مستحق افراد کو بیماری کے علاج کے تباہ کن
اخراجات سے بچانے کیلیئے معاونت فراہم کی جائیگی۔ پہلے مرحلےمیں تحفظ کے پائلٹ
فیز کا آغاز ہوگیا ہے |
احساس آمدن |
مستحق خاندانوں کیلیئے چھوٹےکاروباری اثاثون
کی منتقلی کا پروگرام! اب تک ملک کے چاروں صوبوں میں 2 ارب
روپے سے زائد مالیت کے 34,812 چھوٹے کاروباری اثاثے مستحق خاندانوں میں تقسیم
کیئے جا چکے ہیں |
احساس بلاسودقرض پروگرام |
4
سالہ پروگرام میں چھوٹےکاروبار کیلیئے 42 ارب مالیت کے
بلاسود قرضے! ابتک ملک کے100سےزائد اضلاع میں10لاکھ سے زائد افراد (%46
خواتین) کو چھوٹے کاروبارکیلیئے37 ارب روپےسے زائدمالیت کے بلاسود قرضےجاری ہو
چکے ہیں۔ ہرماہ ملک میں 80 ہزار قرضےجاری ہوتے ہیں |
دارالاحساس |
یتیم بچوں کی کفالت و تربیت کا پروگرام! ملک بھر میں مستحق بچوں کے لیئے 51 دارالاحساس قائم ہیں۔ احساس کے ذیلی
ادارے پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام ہر دارالاحساس میں 100مستحق بچے زیرکفالت
ہیں جن کیلیئے رہائش، تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں کا بندوبست بھی کیا گیا ہے |
احساس وومن ایمپاورمنٹ سنٹرز |
خواتین کی معاشی خودمختاری کیلیئے فنی تربیت
کا پروگرام! احساس کےذریعے ملک بھر میں مستحق
خواتین کوفنی تربیت فراہم کرنےکیلیئے 156وومن ایمپاورمنٹ سنٹر قائم ہیں۔ ہر سنٹر
میں سالانہ 210 خواتین کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے لیئے باعزت روزگار کما
سکیں |
احساس اصلاحات |
احساس گورننس اوردیانت داری کی پالیسی! احساس کی عملدرآمدی ایجنسیوں بالخصوصBISPمیں متعدد اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔جن میںIT سیکیورٹی، ڈیجیٹلائزیشن،انٹرنل و ایکسٹرنل آڈٹ،اکروول
اکاؤنٹنگ سسٹم،Boardمیں شفافیت کےفروغ
کیلیئےپالیسی سازی اوررسک رجسٹرزوغیرہ شامل ہیں |