خوشاب: یونین کونسل تلوکر کے نواحی گائوں بانسی کے مکین

 خوشاب:یونین کونسل تلوکر ڈھاک جنجوعہ کے نواحی گاؤں بانسی کی اکلوتی داخلی و خارجی گلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کسی دلدل اور گندے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی بارشی موسم میں تو اس گلی سے گزرنا محال ہو چکا ہے لوگ شدید اذیت میں مبتلا لیکن کوئی پرسان حال نہیں سیاسی نمائندے اور ضلعی حکومت بے خبر و لا علم اور نہ کوئی اور امید قریب ہے اور نہ آج تک کسی سیاسی و سماجی رہنما و نمائندے نے لارا لپہ لگایا ہے اہلیان دیہہ ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان سے گزارش کرتے ہیں ہمارا دیہہ بھی آپ کے حلقے میں آتا خدا کے لئے ان چھوٹے دیہہ کا بھی خیال رکھیں کوئی آرائش نہ سہی کم از کم لوگوں کی مشکلات کا ازالہ تو کریں_

*ہماری اپنی پسماندگی کا عروج ہے کہ ہم اپنے علاقائی مسائل پر آواز تک نہیں اٹھاتے*

جس کی وجہ سے ہم اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم رہتے ہیں تو ہم آج اہلیان بانسیاں کے لئے آواز بلند کرتے ہیں اور ان کی اس اذیت سے نجات کے لئے سیاسی  و سماجی نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ یونین کونسل تلوکر کے مختص فنڈز سے اس گلی کو پکا کیا جائے۔


#Bansi_Issue

#DhakJanjua

#Dhakpage