سلیم اقبال سینئر سول جج (کریمنل ڈویژن) کی زیرنگرانی سال 2010 سےسال 2020 تک منشیات کےعدالت سے فیصلہ شدہ 565مقدمات جن کی کوئی اپیل باقی نہ تھی کے مال مقدمات کو تلف کیا گی

انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور اشفاق خان آر پی او سرگودھا ریجن کے احکامات کی روشنی میں محمد نوید ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر سلیم اقبال سینئر سول جج (کریمنل ڈویژن) کی زیرنگرانی سال 2010 سےسال 2020 تک منشیات کےعدالت سے فیصلہ شدہ 565مقدمات جن کی کوئی اپیل باقی نہ تھی کے مال مقدمات کو تلف کیا گی

ا۔ان تمام مقدمات میں کل 351کلو چرس، 16کلو ہیروئن، 11کلو بھنگ اور 03ہزار516لیٹر شراب شامل ہے کو تمام قانونی کاروائی کو مکمل کرتے ہوئے محمد نوید ڈی پی او خوشاب اور سلیم اقبال سینئر سول جج کی موجودگی میں تلف کیا گیا۔اس موقع پر محمد نوید ڈی پی او خوشاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشاب پولیس منشیات کے خاتمہ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کر رہی ہے اور پورے علاقہ میں اس مکروہ دھندے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سارے عمل کا مقصد عوام میں عدالتی نظام اور پولیس کی منشیات کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر عوام کے اعتماد کو بڑھانا ہے۔اس موقع پر تمام سرکل افسران، انسپکٹر لیگل، ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ اور انچارج صدر مال خانہ بھی موجود تھے۔
#خوشاب۰پولیس۰کاعزم۰عوام۰کی۰خدمت۰عوام۰کا۰تحفظ