ڈھاک: بانسی پل کی مرمت جلد

بانسیاں پل: 
گزشتہ سال سیلابی ستم سے متاثرہ بانسیاں پل کی بھی سنی گئی جس کی حالت قابل رحم حد تک پہنچ چکی تھی لیکن پل نے اس حالت لاچاری میں بھی ہمت نہ ہاری اور خدمت خلق کا بیڑا اٹھائے رکھا اور ربط کو ٹوٹنے نہ دیا۔ 
ہماری انفو کے مطابق ایم این اے ملک عمر اسلم صاحب نے گزشتہ برس ہی پل کا وزٹ کیا اور اس کی تعمیر و مرمت کی یقین دہانی کروائی اور یہ بات بھی قابل تحسین ہے کہ ہماری ڈی جی بی بی کے سماجی ورکر بھی اپنے علاقائی مسائل متعلقہ فورم پہ اجاگر کرتے رہتے ہیں اس بار بھی راجہ وقاص حسن ولد واجد علی جنجوعہ اس بارے متعلقہ فورم پر اس مسئلے کو اجاگر کرتے رہے اور بالآخر پل کی مرمت کے لئے قریب سات لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں 'امید ہے ساڈی پل نال محکمہ ہائی وے روایتی یکیاں نہ کرسی تے جلد کم شروع کریسی'