حفاظ کرام

 ڈھاک: *حفاظ قرآن کا گاؤں*

نورانی شخصیت کے مالک حافظ و معلم قرآن جنجوعہ فیملی کے فرزند استاد نذر حسین صاحب جنہوں نے اپنی ساری زندگی قرآن کے لئے وقف کر دی سترہ سال کی عمر (سال 1955) میں قرآن کو اپنے سینے میں اتارا اور یوں سجایا کہ اس کی کرنیں پورے ڈھاک میں منور ہیں آپ نے 1984 سے تدریس قرآن کی سعادت کا آغاز کیا اور تھوڑے عرصے میں ہی سات حافظ قرآن تیار کئے اور ہر سال اللہ پاک کے کرم اور استاد نذر صاحب کی انتھک محنت اور لگن سے اس تعداد میں اضافہ ہوتا گیا جو کہ تاحال جاری ہے اور اب تک پچاس سے زائد افراد حافظ قرآن کی سعادت حاصل کر چکے ہیں اور سینکڑوں ناظرہ قرآن پاک کا مکمل کر چکے ہیں،


*یہ راز کسی کو نہیں‌ معلوم کے مؤمن*

*قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں‌ ہے قرآن​*


جب بھی رمضان شریف کا مہینہ آتا ہے تو استاد محترم پہلے سے اپنے نئے حافظ تیار رکھتے جو پورے رمضان میں اپنے دلوں میں نقش قرآن کی تلاوت کرتے آپ نے ساری زندگی دین اور قرآن کے لئے وقف کر رکھی ہے یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ڈھاک جنجوعہ حفاظ قرآن کا مسکن ہے اس گاؤں میں بڑی تعداد میں حفاظ قرآن ہیں۔

استاد محترم عمر ضعیفی کے باوجود بھی اپنا مشن جاری رکھے ہوۓ ہیں اور امامت کے بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں اللّٰه پاک آپ کی عمردراز کرے صحت و تندرستی کے ساتھ اہلیان ڈھاک جنجوعہ ان کی خدمات پر شکرگزار اور ڈھیر ساری عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔


#Dhakpage

#DhakJanjua

*سیاست اور تعصب سے پاک سوشل نیٹورک*