Showing posts with label dhak. Show all posts
Showing posts with label dhak. Show all posts

Dhak Page

 


ڈھاک :ملک حق نواز صاحب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے ریٹائر

 ڈھاک :ملک حق نواز صاحب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے ریٹائر ۔

ملک حق نواز صاحب یکم نومبر 1963 کو پیدا ہوئے اور 27 اپریل 1987 سے درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے ایک معلم کے طور پر 33 سال بچوں کو تعلیم دی آپ 16 دسمبر 2003 کو گورنمنٹ ہائی سکول ڈھاک میں جائن ہوئے اور آج مورخہ 15 اکتوبر 2020 کو ریٹائر ہو گئے ۔
"الواعی تقریب کے بعد ہائی سکول ڈھاک کے سٹاف کے ساتھ گروپ فوٹو"



1990کی ایک یاد / 1990 کی ایک جھلک


نیچے دیا گیا اشتہار 1990 کے بلدیاتی الیکشن کی ایک یاد ہے جس میں راجہ دوست محمد ولد غلام محمد نجیال اور محمد نواز ولد دراز خان کھریال دونوں جنجوعہ مد مقابل تھے۔ مقابلہ بہت سخت تھا محمد نواز نے اس سے قبل بھی بدلیاتی الیکشن جیتا ہوا تھا راجہ دوست محمد نئے امیدوار کے طور پر سامنے آئے نجیال اور دیگر برادریوں کی سپورٹ سے راجہ دوست محمد نجیال 45 ووٹ سے جیت گئے گزشتہ بلدیاتی الیکشن بھی نجیال فیملی کے راجہ ممتاز نے جیتا اور دلچسپ بات سامنے آئی کے 1990 تا 2020 تک اگر کوئی جھگیاں سے الیکشن جیتا تو وہ نجیال فیملی ہے دعا اللہ پاک نجیال فیملی کی عزت و توقیر سلامت رکھےـ

راشن کی تقسیم / کرونا امداد

امدادی پیکج:نہ کوئی تنظیم ، نہ کوئی فلاحی ادارہ ، نہ کوئی فائونڈیشن نہ کوئی سیاست اہلیان ڈھاک نے فراخ دلی کی مثال قائم کر دی ڈھاک کے چند عزیزوں نے اپنے وسائل سے ڈھاک کے تقریباََ 50 سے زائد غریب گھرانوں کو راشن تقسیم کیا یکم اپریل سے پہلے پہلے اور ہمارے ایک اور محترم نے اپنی جمع پونجی سے 100 گھرانوں کو تین / تین ہزار روپے تقسیم کئے اور بھی بہت سے دوستوں نے اپنے بساط کے مطابق غرباء کی مدد کی ہم اہلیان ڈھاک ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان مشکل دنوں میں اپنے لوگوں کا خیال رکھا جب ڈھاک پیج نے مدد کی اپیل کی تو ایک محترم نے لسٹ مانگی ان تمام کو راشن 2 دنوں میں ان کی دہلیز پر مل گیانہ کوئی فوٹو سیشن کیا گیا نہ سوشل میڈیا پر چرچا کیا گیا
ہم ڈھاک پیج ایڈمن و ایڈیٹر ان کی اس کاوش کو سراہتے ہیں اور بشمول دیہہ ان کے شکر گزار ہیں


نئے پاکستان کی طرح خوشاب تا ڈھاک کارپٹ روڈ بھی باتوں کی نظر!

Admin: Nadeem Ashraf Janjua نئے پاکستان کی طرح خوشاب تا ڈھاک کارپٹ روڈ بھی باتوں کی نظر!
2018ختم ہوگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کارپٹ روڈ نامکمل
2019 ختم ہو گیا ------ کارپٹ روڈ نامکمل
سال 2019 کے آغاز پر ہم اپنے علاقائی و ضلعی سیاسی اکابرین اور منتخب صوبائی اور قومی اسمبلی کے ممبران خصوصاََ ملک عمر اسلم اعوان سے گزارش کرتے ہیں کہ خوشاب تا ڈھاک کارپٹ روڈ جو کہ نوروانہ لنک روڈ تا راجڑ تک بقیہ حصہ پر کام شروع کروانے پر کوئی پیش رفت کریں 2018 سے نامکمل منصوبہ خدا کے لئے مکمل کریں تاکہ اہل علاقہ کارپٹ روڈ سے مستفید ہو سکے!
موجودہ حکمران بھی سال 2019 میں کچھ نہ کرسکے بلکہ بقیہ کاموں پر بھی سواگہ پھر گیا
"ڈھاک پیج اس ایشو پر 2018 سے اس کاوش میں ہے کہ اپنے علاقے کی آواز کو حکام بالا تک پہنچائے اور آپ دوستوں کی مدد سے ہزاروں افراد تک پوسٹ پہنچی آپ دوستوں کے تعاون کا شکریہ"
"سیاست اور تعصب سے پاک سوشل نیٹورک"




Dhak Janjua

Welcome To Dhak Page............
ڈھاک پیج کے متعلق رائے یا شکایت نیچے دئیے گئے رابطہ نمبر یا بذریعہ کمنٹس آگاہ کریں انشاء اللہ آپ کی رائے کی قدر اور شکایت کا ازالہ کیا جائیگا ڈھاک پیج کا مقصد آپ دوستوں تک علاقائی حالات اور مسائل پہنچانا 
ہے جو کہ ڈھاک پیج گزشتہ 5 برسوں سے بخوبی پہنچا رہا ہے'
آپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کریں تاکہ پیج کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے
ترجمان ڈھاک
"سیاست اور تعصب سے پاک سوشل نیٹورک"
#Dhak_Page

No photo description available.

Eid ulazha poster 2019

Image may contain: 17 people, people smiling, text

pakistan independence day Kashmir post 2019

No photo description available.

ڈمپر کے بعد ٹینکر کی ستم زاری

ڈمپر کے بعد ٹینکر کی ستم زاری

Image may contain: outdoorکچھ مہینوں پہلے ڈمپر نے کٹھہ تا ڈھاک کو تباہ کردیا تھا مگر ان کو اہل علاقہ نے تب روکا جب سڑک کا حال پہلے سے کہیں زیادہ خراب ہو گیا تھا مگر اب ٹینکر نے تو حد ہی کر دی ان لوگوں نے اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے پنجاب ہائی وے کی طرف سے سڑک پر بورڈ بھی نسب ہے کہ 18 ٹن سے اوپر وزن اس روڈ ہر ممنوع ہے مگر ٹینکر والے 35 سے 40 ٹن کا وزن لے کر گزر رہیے ہیں،جوکہ سڑک کے لیے خطرناک ہے، آئے روز سڑک کہیں نہ کہیں سے خراب ہو رہی ہے، اہل علاقہ ابھی سے روکیں اس ہر توجہ دیں
یہ نہ ہو کہ جب سڑک مکمل خراب ہو جائے تو اس ہر آپکا خیال آئے تب بہت دیر ہو چکی ہو گی ۔
ضلعی انتظامیہ تو ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔
ڈھاک پیج نے پہلے بھی اس بات پر مسئلہ اٹھایا مگر شروع شروع میں تو مسئلہ بہت بڑھا،اہل علاقہ کو سوچ آئی مگر کچھ دنوں بعد اہل علاقہ چپ ہوگیا،آخر کیوں جب روڈ مکمل ختم ہو جائے گا پھر جاگو گے ؟؟
#DHAK_PAGE