1990کی ایک یاد / 1990 کی ایک جھلک


نیچے دیا گیا اشتہار 1990 کے بلدیاتی الیکشن کی ایک یاد ہے جس میں راجہ دوست محمد ولد غلام محمد نجیال اور محمد نواز ولد دراز خان کھریال دونوں جنجوعہ مد مقابل تھے۔ مقابلہ بہت سخت تھا محمد نواز نے اس سے قبل بھی بدلیاتی الیکشن جیتا ہوا تھا راجہ دوست محمد نئے امیدوار کے طور پر سامنے آئے نجیال اور دیگر برادریوں کی سپورٹ سے راجہ دوست محمد نجیال 45 ووٹ سے جیت گئے گزشتہ بلدیاتی الیکشن بھی نجیال فیملی کے راجہ ممتاز نے جیتا اور دلچسپ بات سامنے آئی کے 1990 تا 2020 تک اگر کوئی جھگیاں سے الیکشن جیتا تو وہ نجیال فیملی ہے دعا اللہ پاک نجیال فیملی کی عزت و توقیر سلامت رکھےـ