وزیر اعلیٰ انصاف امداد پروگرام ،4000 امداد لینے کے لئے

وزیر اعلیٰ انصاف امداد پروگرام ،4000 امداد لینے کے لئے
آپ انصاف ایپلی کیشن ڈائونلوڈ کر کے یا اپنے نام، موبائل نمبر، شناختی کارڈ 8070 پر ایس ایم ایس کر کے یا نیچے لنک کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں
insafimdad.punjab.gov.pk
امدادی رقم کے لیے اہلیت کا میعار!
وہ شخص یا خاندان جو دیگر امدادی پروگراموں، جیسا کہ بینظر انکم سپورٹ پروگرام یا کسی اور پیکچ سے پہلے سے ہی مستفید ہو رہے ہوں گے یا جن کا ماہانہ یوٹیلیٹی خرچہ دس ہزار روپے زیادہ ہوگا وہ اس امدادی پیکج کے لیے اہل تصور نہیں کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازم اور پنشنرز کو بھی یہ امداد نہیں دی جائے گی
ضرورت مند شخص کی تصدیق اور رقم کی ادائیگی!
امدادی رقم کے حصول سے پہلے مقامی انتظامیہ پر مشتمل کمیٹیاں، جیسا کہ ڈپٹی کمشنرز و دیگر سے کو ان کے علاقے کے لوگوں کی تصدیق کے لیے ڈیٹا بھیجا جائے گا۔ تصدیق ہونے کے بعد متعلقہ شخص کو امدادی رقم ایزی پیسہ کے ذریعے بھجوائی جائے گی جسے وہ وصول کر سکے گا