راشن کی تقسیم / کرونا امداد

امدادی پیکج:نہ کوئی تنظیم ، نہ کوئی فلاحی ادارہ ، نہ کوئی فائونڈیشن نہ کوئی سیاست اہلیان ڈھاک نے فراخ دلی کی مثال قائم کر دی ڈھاک کے چند عزیزوں نے اپنے وسائل سے ڈھاک کے تقریباََ 50 سے زائد غریب گھرانوں کو راشن تقسیم کیا یکم اپریل سے پہلے پہلے اور ہمارے ایک اور محترم نے اپنی جمع پونجی سے 100 گھرانوں کو تین / تین ہزار روپے تقسیم کئے اور بھی بہت سے دوستوں نے اپنے بساط کے مطابق غرباء کی مدد کی ہم اہلیان ڈھاک ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان مشکل دنوں میں اپنے لوگوں کا خیال رکھا جب ڈھاک پیج نے مدد کی اپیل کی تو ایک محترم نے لسٹ مانگی ان تمام کو راشن 2 دنوں میں ان کی دہلیز پر مل گیانہ کوئی فوٹو سیشن کیا گیا نہ سوشل میڈیا پر چرچا کیا گیا
ہم ڈھاک پیج ایڈمن و ایڈیٹر ان کی اس کاوش کو سراہتے ہیں اور بشمول دیہہ ان کے شکر گزار ہیں