Showing posts with label ISLAM. Show all posts
Showing posts with label ISLAM. Show all posts

عثمان غازی کا ایک مختصر سا تعارف /6 سو سال تک 3 براعظم پر حکومت کرنے والے عثمان غازی کا تعارف Kurulus Osman

 

عثمان غازی کا ایک مختصر سا تعارف

6 سو سال تک 3 براعظم پر حکومت کرنے والےسلطنت عثمانیہ کے مرکزی کردار عثمان غازی کا تعارف

آپ کی بیویاں: مالحون خاون ، رابعہ بالا خاتوں

 آپ  کے بیٹے: پزارلی ، چوبان ، حمید ، اورہان ، علاۂ الدین ، علی ، ملک ، ساوچی آپ کی بیٹیاں: فاطمہ سلطان

سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی 1258 میں سوگوت میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ارطغرل غازی اور والدہ حلیمہ سلطان تھیں۔ عثمان غازی ایک درازقد، مخروطی چہرے ، سیاہ رنگت ، ہلکی بھوری آنکھیں اور گھنی بھنووں کے مالک تھے۔ ان کے کندھے کافی چوڑے اور جسم کا اوپر والا حصہ نچلے حصے سے زیادہ بڑا تھا۔



عثمان غازی ایک اعلیٰ پائے کے قائد تھے۔ آپ انصاف کرنے والے ، بہادر اور شفقت کرنےو الے تھے۔ غریبوں کی مدد کرتے اورکبھی کبھی انہیں اپنے کپڑے دے دیا کرتے تھے۔ وہ ہر دن اپنے گھر لوگوں کے لئے ایک شاندار دسترخوان کا اہتمام کرتے تھے۔

 سن 1258 میں جب عثمان غازی نے قائی قبیلے کی سرداری حاصل کی اس وقت وہ صرف 23 سال کے تھے۔ وہ ایک زبردست گھڑسوار اور تیغ زن تھے۔ ان کی شادی عمر صاحب کی بیٹی مالحون سلطانہ  سے ہوئی جنہوں نے اورحان کو جنم دیا جو بعد میں تخت نشین ہوئے۔

ثمان غازی نے شیخ ایدیبالی کی نصیحتوں کو سنا اور ان کا احترام کیا۔ وہ اکثر ایدیبالی کے گھر جاتے جہاں درویشوں کا ایک گروہ ملاقات کرتا تھا۔

ایک رات ، جب آپ شیخ ایدیبالی کی درگاہ میں مہمان تھے ، آپ نے خواب میں دیکھا۔ جیسے ہی سورج نکلا ، آپ ایدیبالی کے پاس گئے اور ان سے کہا: “ محترم شیخ! میں نے آپ کو خواب میں دیکھا تھا۔ ایک چاند آپ کی چھاتی سے نمودار ہوا یہ بڑھتا گیا اور میری چھاتی میں اتر گیا۔ میری ناف سے پھر ایک درخت نکلا یہ بڑا ہوا اور سرسبز ہوگیا۔ اس کی شاخیں پھیلتی گئیں اور گھنی ہوگئیں ۔ اس کی شاخوں کے سائے نے پوری دنیا کو ڈھانپ لیا۔ میں خواب کی کیا تعبیر ہے؟

کچھ دیر خاموشی کے بعد ، شیخ نے آپ کو بتایا:

مجھے خوشخبری ملی ہے ، عثمان! اللہ نے تمہیں اور تمہارے بیٹے کو خودمختاری عطا کی ہے ۔ پوری دنیا تمہارے ماتحت ہوگی اور میری بیٹی ، تمہاری بیوی ہوگی۔

 

اس غیر معمولی واقعے کے بعد ، شیخ نے اپنی بیٹی بالا سلطانہ کو عثمان کے دیا اور ان  سے علاؤالدین پیدا ہوئے۔   قلعہ بلیقیق پر فتح کے بعد ، علاؤادلدین  کیکوبت ، جو روم کے سلجوقی حکمران تھے  ، نے انہیں  خودمختاری کے اشارے کے طور پر

"ایک سرس گاچھ ایک معیار اور ایک ڈھول

" بھیجا ، 699 ھ میں  (1299 ء)۔

اس کے بعد ، آپ نے سکے تیار کئے اور جمعہ کی نماز  پڑھی۔ ان کا وزیراعظم  ، آپ کا بیٹا علاؤالدین پاشا تھا۔ ایک آکچا کا ٹیکس لگانے والے سب سے پہلے عثمان غازی ہی ہیں۔  آپ کا ایک نام کارا عثمان بھی تھا جو ترکوں میں بہادی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔جیسا کہ اوغوز میں یہی نام کارا یوسف کو دیا گیا تھا جو کاراکویونلس کے فاتح تھے اور  اور اکاوونسل کے سلطان ، کارا یلوک عثمان صاحب  کو بھی دیا گیا تھا

اناطولیہ سے طلوع ہونے والا سلطنت عثمانیہ کے  یہ بانی  جنہوں  نے 600 سال حکومت کی گٹھیا  کی بیماری کی  وجہ سے 1326 میں برسا میں فوت ہوگئے۔ جب وہ فوت ہوئے تو ان کا کل سرمایہ گھوڑے کی ایک زین ، اونچے جوتوں کا ایک جوڑا ، ایک تلوار ، ایک نیزہ ، ایک مال گاڑی ، کچھ گھوڑے ، بھیڑوں کئے تین ریوڑ ، نمک اور چمچ کے برتن۔

۔

 

چھٹی حس / عورت ذات

عورت ذات کو اللہ نے چھٹی حس اتنی تیز دی ہے کہ وہ کسی بھی مرد کی نظروں سے اپنے بارے میں اسکی نیت کو جان لیتی ہے۔ حتیٰ کہ اگر کوئی اسے چھپ کر بھی گھور رہا ہو تو اسے احساس ہوجاتا ہے کہ کوئی اسے دیکھ رہا ہے۔ اللہ نے اسے یہ صلاحیت اس لیے دی ہے کہ وہ جان سکے کہ کون اس کے لیے اچھا ہے اور کون برا۔
لیکن نہ جانے کیوں یہی عورت جب کسی پر اعتبار کرتی ہے تو اس کی چھٹی حس کہاں چلی جاتی ہے۔ جو چیز سب کو نظر آرہی ہوتی ہے وہ اس کی آنکھوں سے کیسے اوجھل ہوجاتی ہے۔ اور پھر کوئی لاکھ اسے سمجھائے لیکن اس کی عقل پر ایسے پتھر پڑتے ہیں کہ اسکی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ اسے پیدا کرنے والے ماں باپ، اسکی خوشیوں کا خیال رکھنے والے بھائی بہن، اچھا برا سمجھانے والی سہیلیاں اور رشتہ دار سب لوگ اسے دشمن لگنے لگ جاتے ہیں اور صرف ایک شخص جو دل میں ایک برا ارادہ لیے اسکی طرف بڑھ رہا ہوتا ہے وہ اسے سچا لگتا ہے۔ وہ یہ نہیں سوچتی کہ اتنے سارے لوگ کیسے غلط ہوسکتے ہیں اور جو ساری دنیا سے چھپ کر مجھ سے تعلق رکھنا چاہتا ہے وہ کیسے درست ہوسکتا ہے پھر آخر ایک دن پچھتاوا اس کا مقدر بنتا ہے۔
میری بہنو ! ماں باپ غلط فیصلہ تو کر سکتے ہیں لیکن کبھی غلط نہیں ہوتے۔ وہ ہمیشہ اپنی اولاد کا بھلا ہی چاہتے ہیں۔ انہیں کبھی اپنا دشمن نہ سمجھیں۔ اپنے آپ کو عقل کل سمجھ کر اپنی دنیا و آخرت کو برباد مت کریں۔ احتیاط ساری عمر کے پچھتاوے سے بچا سکتی ہے۔ یاد رکھیں جو آپ کو حاصل کرنے کی ضد میں آج آپکی عزت کی پرواہ نہیں کررہا وہ بعد میں بھی آپ کو عزت نہیں دےگا


مرنے کے بعد 3 چیزیں اجر دیتی ہیں



رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا



جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے
 ایک صدقہ جاریہ ہے
 دوسرا ایسا علم ہے  جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں
 اور تیسرا نیک و صالح اولاد ہے  جو اس کے لیے دعا کرے

(ترمزی_حدیث؛1376)

اللہ تعالی سے رجوع

علم کے پانچ درجے ہیں

علم کے پانچ درجے ہیں:

١

- پہلا درجہ یہ ہے کہ انسان خاموش رہنا سیکھ لے

۲- دوسرا درجہ یہ ہے کہ توجہ سے سننا سیکھ لے


٣- تیسرا درجہ یہ ہے کہ جو سنے اسے یاد رکھنے کی کوشش کرے

٤- چوتھا درجہ یہ ہے کہ جو معلوم ہو جائے اس پر عمل کی کوشش کرے

٥- پانچواں درجہ یہ ہے کہ جو علم ہو اسے دوسروں تک پہنچائے

(حضرت فُضَیل بن عیاض - رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ)

اللہ تعالی سے محبت

"وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ"

"ایمان والے تو سب سے زیادہ اللہ ہی سے محبت کرتے ہیں."
{سُوۡرَةالبقرة165}

مقبول دعائیں / دعا مانگنے کے آداب / دعا کی فضیلت و اہمیت / دعا کے قبولیت کے اوقات

دعا

  1. دعا مانگنے کے آداب
  2. دعا کی فضیلت و اہمیت
  3. دعا کی قبولیت کے اوقات
  4. مقبول دعائیں













صبح اور شام کے اذکار



azkar01

azkar02

azkar03

azkar04

azkar05

azkar06

azkar07

azkar08

azkar09

azkar10

azkar12
azkar13

نماز جنازہ / Nimaz-E-Janaza


001. (Intention)002. Janaza (Takbeer)003. Janaza (Sana)004. Janaza (Takbeer)005. Janaza (Darood)006. Janaza (Takbeer)007. Janaza (Dua For Adults)008. Janaza (Dua For Male Child)09. Janaza(Dua For Female Child)010. Janaza (Takbeer)011. Janaza (Salaam)

دعائے قنوت / Dua Qanoot


چالیس دعائیں ترجمہ کےساتھ


 ١.سونے كي دعا
اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوْ تُ وَاَحْيٰي.
اے اﷲ تعاليٰ ميں تيرے نام پر مرتا هوں اور جيتا هوں.
٢.جاگنے كي دعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْٓ اَحْيَانَا بَعْدَمَآ اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْرُ.
 تمام تعريفيں اﷲ تعاليٰ كے ليے جس نے هميں موت(نيند ) كے بعد حيات (بيداري)عطا فرمائي اور هميں اسي كي طرف لوٹنا هے.
٣.بيت الخلاء ميں داخل هونے كي دعا
 اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ ا لْخُبُثِ وَالْخَبَا ٓ ئِثْ
اے اﷲ تعاليٰ ميں ناپاك جنّوں (نر و ماده) سے تيري پناه مانگتا هوں
٤.بيت الخلاء سے باهر آنے كے بعد كي دعا
غُفْرَانَكَ.
٥.گهر سے نكلنے كي دعا
بِاسْمِ اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ عَلَي اللّٰهِ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَاِلَّابِاللّٰهِ.
ميں اﷲ تعاليٰ كے نام كے ساته نكلا. ميں نے اﷲ تعاليٰ پر بهروسه كيا .طاقت و قوت اﷲ تعاليٰ هي كي طرف سے هے
٦.گهر ميں داخل هونے كي دعا
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْٓ اَسْاَ لُكَ خَيْرَالْمَوْلَجِ وَخَيْرَالْمَخْرَجِ بِاسْمِ اللّٰهِ وَلَجْنَا وَبِاسْمِ اللّٰهِ خَرَجْنَا وَعَلَي الِلّٰهِ رَبِِّنَا تَوَكَّلْنَا .
اے اﷲ تعاليٰ ميں تجه سے اندر آنے اور باهر جانے كي بهتري طلب كرتا هوں اﷲ تعاليٰ كے نام سے هم داخل هوئے اور اﷲ تعاليٰ كا نام لے كرهم نكلے اور اﷲ تعاليٰ پر جو همارا رب هے بهروسه كياهے.
٧.كسي مسلمان كو هنستا ديكه كر پڑهنے كي دعا
اَضْحَكَ اللّٰهُ سِنَّكَ.
 اﷲ تعاليٰ تجهے هنستا ركهے
٨.محسن كا شكريه ادا كرنے كي دعا
جَزَاكَ اللّٰهُ خَيْرًا.
اﷲتعاليٰ تجهے(احسان كرنے كي)جزائے خير دے.
٩.غصه آنے كے وقت كي دعا
اَعُوْذُبِاللّٰهِ مِنَ الشَيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
ميں شيطان مردود سے اﷲتعاليٰ كي پناه چاهتا هوں.
١٠.چهينك آنے پردعا
اَلْحَمْدُلِلّٰهِ.
تمام تعريفيں اﷲتعاليٰ كے ليے هيں.
١١.چهينك آنے پردعااَلْحَمْدُلِلّٰهِ كهنے والے كے ليے دعا
يَرْحَمُكَ اللّٰهُ.
اﷲتعاليٰ تجه پر رحم فرمائے.
١٢. آئينه ديكهتے وقت كي دعا
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِيْ فَحَسِّنْ خُلُقَيْ
اﷲتعاليٰ جيسے تو نے ميري صورت اچهي بنائي ميرے اخلاق بهي اچهے كر دے
١٣.مرغ كي آواز سن كر پڑهنے كي دعا
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَ لُكَ مِنْ فَضْلِكَ
اے اﷲتعاليٰ ميں تجه سے تيرے فضل كا سوال كرتا هوں.
١٤.بارش طلب كرنے كي دعا
اَللّٰهُمَّ اسْقِنَااَللّٰهُمَّ اَغِثْنَا
اے اﷲتعاليٰ هميں پاني دے.اے اﷲتعاليٰ هميں بارش دے.
١٥.وضوسے پهلے كي دعا
بِسْمِ اللّٰهِ وَلْحَمْدُلِلّٰهِ
اﷲتعاليٰ كے نام سے شروع كرتا هوں جو بڑا مهربان نهايت رحمت والا هے.
١٦.مسجد ميں داخل هونے كي دعا
بِاسْمِ اللّٰهِ وَالسَّلَا مُ عَلٰي رَسُوْلِ اللّٰهِ.اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ
ميں اﷲتعاليٰ كا نام لے كر داخل هوتا هوں اور اﷲ كے رسول پر سلام هو.اے الله ميرے لئے تو اپني رحمت كے دروازے كهول دے.
١٧.مسجد ميں نفلي اعتكاف كي دعا
نَوَيْتُ سُنَّةَالْاِعْتِكَافْ
ميں نے سنت اعتكاف كي نيت كي
١٨.مسجد سے نكلتے وقت كي دعا
بِاسْمِ اللّٰهِ وَالسَّلَا مُ عَلٰي رَسُوْلِ اللّٰه.اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ.
ميں اﷲتعاليٰ كا نام لے كرنكلتا هوں اور اﷲ كے رسول پر سلام هو.اے اﷲتعاليٰ ميں تجه سے تيرے فضل كا سوال كرتا هوں.
١٩.بلندي پر چڑهتے وقت كي دعا
اَللّٰهُ اَكْبَرْ
اﷲتعاليٰ سب سے بڑا هے.
٢٠.بلندي سے اترتے وقت كي دعا
سُبْحَانَ اللّٰهِ
اﷲتعاليٰ پاك هے.
٢١. قبرستان ميں داخل هوتے وقت كي دعا
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَآ اَهْلَ الْقُبُوْرِ يَغْفِرُاللّٰهُ لَنَا وَلَكُمْ اَنْتُمْ سَلْفُنَا وَنَحْنُ بِالاَثْر
اے قبر والوں تم پر سلام هو.اﷲتعاليٰ هماري اور تمهاري مغفرت فرمائے.اور تم هم سے پهلے پهنچ گئے اور هم پيچهے آنے والے هيں
٢٢.شب قدر كي دعا
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّيْ. 
اﷲتعاليٰ تو بهت معاف فرمانے والاهے.معاف فرمانے كو پسند فرماتا هے پس مجهے معاف فرما دے.
٢٣.سرما ڈالتے وقت كي دعا
اَللّٰهُمَّ مَتِّعْنِيْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَر
اﷲتعاليٰ مجهے سننے اور ديكهنے سے بهره مند (فائده اٹهانے والا)كر.
٢٤.نيا لباس پهنتے وقت كي دعا
اَلْحَمْدُلِلّٰهِ الَّذِيْ ْ مَا اُوَارِيْ بِهٖ عَوْرَتِيْ وَ اَتَجَمَّلُ بِهٖ فِيْ حَيَاتِيْ.
تمام خوبياں اﷲتعاليٰ كے ليے هيں جس نے مجهے كپڑا پهنايا جس سے ميں اپنا ستر چهپاتا هوں اور زندگي ميں اس سے زينت كرتا هوں.

٢٥.كهانا كهانے سے پهلے كي دعا
بِسْمِ اللّٰهِ وَعَلٰي بَرَكَةِاللّٰهِ
اﷲتعاليٰ كے نام سے (كهاتا هوں)اوراﷲتعاليٰ كي بركت پر
٢٦.كهانا كهانے سے پهلے بسم اﷲبهول جائے تو كيا دعاپڑهے
بِسْمِ اللّٰهِ اَوَّلَهٗ وَاٰ خِرَهٗ
ميں نے اس كے اول اور آخرميں اﷲتعاليٰ كا نام ليا.
٢٧.كهانا كهانے كے بعد كي دعا
اَلْحَمْدُلِلّٰهِ الَّذِيْٓ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ.
اﷲتعاليٰ كا شكر هے جس نے هميں كهلايا اورپلايا اورهميں مسلمان بنايا.
٢٨.دعوت كهانے كے بعد كي دعا
اَللّٰهُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِيْ وَاسْقِ مَنْ سَقٰنِيْ
يااﷲاس كو كهلا جس نے مجهے كهلايا اور اس كو پلا جس نے مجهے پلايا.
٢٩.دوده پينے كے بعد كي دعا
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ.
يااﷲهمارے ليے اس ميں بركت دے اور هميں اس سے زياده عنايت فرما.
٣٠.آب زمزم پيتے وقت كي دعا
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْٓ اَسْئَالُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَّرِزْقًا وَاسِعًا وَّشِفَا ٓءً مِّنْ كُلِّ دَآءٍ
يااﷲميں تجه سے علم نافع كا اور زرق كي كشادگي كا اور بيماري سے شفا يابي كا سوال كرتا هوں.
٣١.علم ميں اضافے كي دعا
رَبِّ زِدْنِيْ عِلْمًا
اے ميرے اﷲ مجهے علم زياده دے.
٣٢.جب كوئي چيز غمگين كرے اس وقت كي دعا
يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْثُ.
اے حي وقيوم تيري رحمت سے مدد مانگتاهوں.
٣٣.سوالات قبر كي آساني كے ليے دعا
اَللّٰهُمَّ ثَبِّتْ عَلٰي سُوَالٍ مُّنْكَرٍوَّنَكِيْرٍ
الهي تو ثابت ركه منكر نكير كے سوال پر
٣٤.قرآن پڑهتے وقت كي دعا
اَعُوْذُبِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
ميں پناه مانگتا هوں اﷲتعاليٰ كي شيطان مردود سے
٣٥.كفر وفقر سے پناه كي دعا
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْٓ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْكُفْرِوَالْفَقْرِ.
اﷲتعاليٰ ميں تيري پناه ليتا هوں كفر اور فقيري سے .
٣٦.ستر بلاؤ ں سے عافيت كي دعا
بِسْمِ اللّٰهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ.
اﷲتعاليٰ كے نام سے اور طاقت نهيں (گناهوں سے بچنے كي )اور قوت نهيں(نيكياں كرنے كي)مگر الله بزرگ وبرتر عظمت والے كي مدد سے.
٣٧.وضو كے بعد كي دعا
اَشْهَدُاَنْ لَّااِلٰهَ اِلَّا اللّٰهَ وَحْدَهٗ لَاشَرِيْكَ لَهٗ وَاَشْهَدُاَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ.
ميں گواهي ديتا هوں كه اﷲتعاليٰ كے سوا كوئي معبود نهيں اور ميں گواهي ديتا هوں كه محمد ﷺ اس كے بندے اور رسول هيں.
٣٨.فجر اورمغرب كي نماز كے بعدكسي سے بات كرنے سے پهلے سات بار يه دعا پڑهے
اَللّٰهُمَّ اََجِرْنِيْ مِنَ النَّارِ.
اے اﷲمجه كو دوزخ سے محفوظ ركهيو.
٣٩.روزه ركهنے كي نيت
وَبِصَوْمِ غَدٍنَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمْضَا نْ
 ميں نے رمضان كے اس روزے كي نيت كي
٤٠.روزه افطار كرنے كي دعا
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ لَكَ صُمْتُ وَبِكَ اٰ مَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَعَلٰي رِزْقِكَ اَفْطَرْتُ
اے ميرے اﷲميں نے روزه ركهااور ايمان لايا تجه پر اوربهروسه كيا تجه پر اور افطار كيا تيرے رزق پر