اسلام کی بنیاد
توحید رسالت نماز زکٰوۃ روزہ حج
دین اسلام وہ دین ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا اور سابقہ ادیان کا خاتمہ کیا۔اسےاپنےبندوں کے لیے مکمل ترین دین بنایا اور اس کے ذریعے سے ان پر اپنی نعمت مکمل فررمائی اور ان کے لیے اسے بطوردین پسندکیا،لہذا اس کے نزدیک اس کے سوا کوئی دوسرا دین ہر گز مقبول نہیں ہو سکتا۔
دین اسلام عقیدہ اور شرائع کے اعتبار سے ایک جامع اور مکمل دین ہے جو مندرجہ ذیل احکام پر مبنی ہے:
· اسلام اللہ تعالیٰ کی توحید کا حکم دیتا ہے اور شرک سے منع کرتا ہے۔
· سچائی اور راست بازی کا حکم دیتا ہے اور جھوٹ بولنے سے منع کرتا ہے۔
· عدل و انصاف کا حکم دیتا ہے اور ظلم و جور سے منع کرتا ہے۔
· امانت کا حکم دیتا ہے،اور خیانت سے روکتا ہے۔
· وعدہ پورا کرنے کا حکم دیتا ہے اور خوامخواہ کے عذر اور حیلوں سے منع کرتا ہے۔
· والدین کے ساتھ احسان اور بھلائی کا حکم دیتا ہے اور ان کی نافرنی سے منع کرتا ہے۔
· عزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے اور قطع رحمی سے روکتا ہے۔
· پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیتا ہے۔اور بدخوئی اور بدخواہی سے منع کرتا ہے