حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مکرر ارشاد فرمایا:
اے معاذ! خداکی قسم! مجھے تم سے محبت ہے۔خدا کی قسم! مجھے تم سے محبت ہے،پھر فرمانے لگے: اے معاذ میں تمہیں وصیت کرتاہوں کہ ہر نماز کے بعد یہ دعا ضرور پڑھا کرو
اَللّهُمَّ اَعِنِّى عَلٰی ذِكْرِكَ وَشُكرِكَ وَحُسنِ عِبَادَتِك
اے اللہ !مجھے اپنے ذکر و شکر اور حسن عبادت کی توفیق عطا فرما۔
(رواہ ابو داؤد)