خوشاب ڈپٹی کمشنرمسرت جبیں اور رکن پنجاب
اسمبلی محترمہ ساجدہ بیگم کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اور پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں ڈینگی مچھر کے لاروا کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔محکمہ صحت اور تمام دوسرے محکمے اپنی سرویلنس کو جاری رکھیں اور ہاٹ سپاٹ کی مؤثر مانیٹرنگ کریں ... 3- سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اورنگزیب ملک نے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے انسداد ڈینگی اور پولیو مہم کے ضمن میں جبکہ سوشل ویلفیئر،لیبر،کالجز،ریسکیو 1122، فوڈ اتھارٹی،ڈی ایم او، فشریز اور دیگر محکموں نے اپنی اپنی کارکردگی کے سلسلے میں صدر اجلاس کو بریفنگ دی
... 6- ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کی قومی مہم میں جو بھی آفیسر یا اہلکار تسلی بخش کام نہیں کرے گا اسے ملازمت سے فارغ کر دیا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی اوردیگر متعلقہ افسران کو پولیو کے ٹارگٹس پورے کرنے اور ای پی آئی سرگرمیوں کو زیادہ فوکس کرنے کی ہدایت کی...