خوشاب ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا

 خوشاب

 ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم اعوان، رکن پنجاب اسمبلی فتح خالق بندیال، ملک غضنفر وڈھل نمائندہ رکن قومی اسمبلی ملک احسان اللہ ٹوانہ امیرحیدر سنگھا نمائندہ رکن پنجاب اسمبلی غلام رسول سنگھا، دیگر نمائندگان اراکین اسمبلی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر، پبلک ہیلتھ، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز، ایجوکیشن، ہائی وے، ہیلتھ اتھارٹی کے افسران و نمائندگان نے شرکت کیاجلاس میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور آئندہ مالی سال کے لیے اراکین اسمبلی کی طرف سے نئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں و دیگر ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔