خوشاب : سندرال چوک موت کا گڑھ


 سندرال چوک حادثات کا گڑھ بن چکا ہے نہ کوئی ٹریفک سگنل نہ کوئی برقی اشارے اور نہ ہی سپیڈ بریکر اور نہ کوئی ٹریفک پولیس کا بندا سندرال چوک پر کئی بڑے حادثات ہو چکے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ ان حادثات سے نالاں ہے حادثات اتنے شدید ہوتے ہیں کہ موٹرسائیکل سوار کو ڈمپر کچل دیتا اور لاش دیکھنے کے بھی قابل نہیں رہتی جو لوگ سندال روڈ سے مین سرگودھا روڈ پر انٹر ہوتے ہیں ان کے لئے اندھا روڈ بن چکا ہے روڈ ہر دوکانیں ہونے کی وجہ سے اطراف کی ٹریفک نہیں دیکھ سکتے اور سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے تیز رفتار گاڑی کی ذد میں آ جاتے ہیں ٹریفک پولیس کا بھی کوئی پولیس اہلکار نہیں ہوتا رشلی اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ آئے روز بڑے حادثات ہو رہے ہیں ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کم از کم سپیڈ بریکر ہی لگوا دیں تاکہ کچھ کمی آئے