خوشاب ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ ساجدہ آہیر کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے منتظمین کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ ربیع الاول محسن کائنات ﷺ کی آمد کا مہینہ ہے اور یہ ایک ایسا موقع ہے جس میں امت مسلمہ کا ہر فرد، ہر طبقہ، بلاتفریق شایان شان طریقے سے خوشی مناتا ہے
ڈپٹی کمشنر نے معزز ممبران امن کمیٹی سے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے معزز ممبران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور 12 ربیع الاول کے حوالے سے پرامن تقریبات کےلیے بھرپور کوششوں کی یقین دہانی کروائی