دل کی بات / اردو غزل


دل کی بات 




آج میں اسکو سب بول آئ ہوں،
اپنے دل کی بات سب سنا آئ ہوں،

وہ جو کہتا تھا بہت محبت ہے تم سے،
اس کا یہ جھوٹ آج اسی کو بتا آئ ہوں،


کہتا تھا کے تمھارے بغیر میرا سورج نہیں طلوع ہوتا،
آج اسکو غروب ہوتا ہوا سورج دکھا آئ ہوں،

بارش کے موسم میں وہ مجھے یاد کرتا تھا،
آج میں اسے خزاں کا موسم دکھا آئ ہوں،

قوس قزاں کے رنگ اپنے لئے، 
اس کے لئے کالا لباس چھوڑ آئ ہوں،

میرے بغیر اسکا تھا نہیں گزارا
آج میں اسی کو چھوڑ آئ ہوں

مجھے معلوم ہے کے وہ دھوکے باز ہے
اسی لیے تو اسکا پتہ کاٹ آئ ہوں