پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے مکمل نفاذ کے بعد ضلع خوشاب میں میونسپل کمیٹی نورپورتھل آبادی 19843قائدآباد آبادی 21391اور نوشہرہ آبادی 13852پچیس ہزار سے کم آبادی ہونے کی وجہ سے تحلیل ہو جائیں گی تاہم تحصیل خوشاب کی مٹھہ ٹوانہ آبادی 33479ہڈالی آبادی 53627جوہرآبادآبادی 91254خوشاب آبادی 119384میونسپل کمیٹیاں قائم رہیں گی ان میونسپلٹیوں کی آبادی خارج ہونے کے بعد تحصیل کونسل خوشاب 391998دیہی آبادی پر مشتمل بنے گی تحصیل کونسل نوشہرہ 117942تحصیل کونسل قائدآباد 230320اور تحصیل کونسل نورپورتھل 243295 آبادی پر معرض وجود میں آئیں گی خوشاب، جوہرآباد ،ہڈالی ،مٹھہ ٹوانہ میونسپلٹیوں میں منتخب نمائندو ں کی تعداد 16،16 ہونگی جن میں سے ایک چیئرمین ایک کنوینیئر دس جنرل کونسلر ایک اقلیت دو خواتین اور ایک ورکر کونسلر ہو گا جبکہ خوشاب ،نورپورتھل ،قائدآباد 23 ،23 نمائندگان پر مشتمل ہونگی جن میں ایک چیئرمین ،ایک کنوینیئر،15 جنرل کونسلر ایک اقلیت تین خواتین اور دو ورکر کونسلر شامل ہونگے نوشہرہ تحصیل کونسل کے منتخب نمائندگان کی تعداد 16 ہوگی جن میں ایک چیئرمین ایک کنونیئر 10 جنرل کونسلر ایک اقلیت دو خواتین ایک ورکر کونسلر ہونگے ضلع خوشاب میں مجموعی طور پر 149 بلدیاتی نمائندگان جماعتی بنیاد پر منتخب ہونگے جن میں سے 64 شہری اور 85 دیہی نمائندگان شامل ہونگے جماعتوں کے علاوہ تمام نشستوں پر آزاد گروپ کی صورت میں بھی امیدوار پینل کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں دیہات میں ویلیج اور شہروں میں نیبر ہڈ یعنی محلہ کونسلیں انکے علاوہ ہونگی جن کا انتخاب غیر جماعتی بنیادپر ہوگا
دریں اثناء صوبہ بھر سمیت خوشاب میں بھی ضلع کونسل ختم ہو جائیگی
پنجائیت ایکٹ 2019 کے نفاذ کے بعد ضلع خوشاب کے ہر موضع میں الگ ویلج کونسل جبکہ شہروں میں نیبر ہڈ کونسل قائم ہونگی 15تا 25 ہزار تک آبادی رکھنے والے موضع میں پانچ جنرل کونسلر ایک اقلیت اور ایک خاتون کونسلر ،8 سے 15 ہزار آبادی تک چار جنرل کونسلر ایک خاتون اور ایک اقلیت ،2 سے 8 ہزار آبادی تک تین جنرل کونسلر ایک خاتون اور ایک اقلیت ،1 سے 2 ہزار تک آبادی کیلئے دو جنرل کونسلر ایک خاتو ن اور ایک اقلیت کا انتخاب ہو گا سب سے زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین چنا جائیگا ان کونسلوں کیلئے انتخاب غیر جماعتی بنیاد پر ہونگے